Thursday, January 23, 2025
No menu items!

خواتین کو با اختیار بنانے کیلٸے ہو اوے اور پی ٹی اے میں معاہدہ

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آ باد
پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن اور ہو اوے پا کستان نے پنجاب ،کے پی کے ،سندھ سمیت پو رے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنا لو جی کے ذریعے خواتین کو با اختیار بنانے کیلٸے معا ہدہ کر لیا۔

اس سلسلے میں مفاہمت کی یا دداشت پر دستخط کٸے گٸے۔تقریب میں معاون خصوصی براٸے تخفیف،غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثا نیہ نشتر،وفاقی سیکر ٹری آ ٸی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپو ت ،چیٸر مین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم با جوہ،سی ای او جاز محمد علی نے شرکت کی۔

اس موقع پر معاون خصوصی ثا نیہ نشتر نے صنفی شمو لیت اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلٸے پی ٹی اے اور ہواوے کے مابین اشتراک کو سراہتے ہو ٸے کہا کہ دونو ں اداروں کے مابین معاہدے سے خواتین کو انٹر نیٹ تک رساٸی اور بہتر ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے،نٸے کا روبار شروع کر نے ،مارکیٹ میں مسابقتی ملازمتیں تلاش کر نے ،تعلیم ،صحت اور مالیاتی خدمات تک رساٸی کی راہ ہموار کر تا ہے۔

پا کستان میں آ ٸی سی ٹی کے استعمال میں صنفی فرق گذشتہ چند سالو ں میں بڑ ھا ہے۔اس معا ہدے کا مقصد اس فرق کو کم کر نا ہے۔ہو اوے پی ٹی اے کو آ گا ہی پروگرامو ں کے ذریعے ڈیجیٹل صنفی فرق کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں ہواوے 500 خواتین کو ٹریننگ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ہواوے کا مقصد دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر مختلف منصبو ں، تربیتیو ں اور سر گر میو ں میں خواتین کو شامل کرکے آ ٸی سی ٹی کی مدد کر نا ہے خواتین کو سی ایس آ ر،اکیڈمیو ں ،ٹولز تک رساٸی بھی دی جا ٸے گی۔

تقریب میں سی ای او یو فون عامر ابراہیم،سی ای او ٹیلی نار پا کستان حاتم با مطرف،ڈپٹی سی ای او ہواوے پا کستان عرفان وہا ب،احمد بلال،مسٹر ووہان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں