Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

آئی جی پولیس بلوچستان کا پہلے خواتین سمارٹ پولیس سٹیشن کا افتتاح

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ
آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے، پولیس اسٹیشن میں تعینات خواتین اہلکار خواتین کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی، امید ہے خواتین اہلکار خواتین پولیس اسٹیشن کا نام روشن کریں گی، یو این وومن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا

 

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہلے اسمارٹ خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کردیا، پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او زرغونہ منظور ترین کو تعینات کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں آجی پولیس محسن بٹ و پولیس اعلیٰ افسران سمیت یو این کی شرمیلا رسول نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا رسول کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، خواتین پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں کردارادا کرے گا۔

 

آئی جی پولیس محسن بٹ کا کہنا تھا کہ یو این کا شکرگزار ہوں خواتین پولیس اسٹیشن قیام میں اہم کردار ادا کیا، پولیس اسٹیشن میں تعینات خوتین اہلکار خواتین کیلئے اہم کردار ادا کریں گی، خواتین اہلکار خواتین پولیس اسٹیشن کا نام روشن کریں گی، سابق ڈی آئی جی رزاق چیمہ کو اس وومن تھانے کے قیام بنانے کا سہرا جاتاہے، پولیس خواتین اسٹیشن کے قیام سے خواتین کے مسائل ایک چھت تلے حل نکلے گا، خواتین پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے سمیت جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں