بلوچستان سول سروس کے گریڈ 19 کے آفیسرعبدالجبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کویٹہ تعینات، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی عبدالجبار بلوچ کو تبدیل کرکے انھیں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کویٹہ تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ان کے پیشرو شوکت علی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،بلوچستان سول سروس کے گریڈ 19 کے آفیسر عبدالجبار بلوچ کا شمار ایماندار اور فرض شناس آفیسران میں ہوتا ہے اور اس سے قبل وہ ژوب، پنجگور، مستونگ اور قلعہ سیف اللہ کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر حکومتی عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دے چکے ہیں