Tuesday, May 13, 2025
No menu items!

تعلیم کا فروغ ،یوایم ٹی اورپی جے آئی ایف میں معاہدوں پر دستخط

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی)اور پاکستان جاپان انٹیلیکٹ فورم (پی جے آئی ایف) نے جاپان کے سفارت خانے (اسلام آباد) اور قونصلیٹ جنرل آف جاپان (کراچی) کے اشتراک سے تعلیم کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں مسٹر ریوجی ایواساکی (کونسلر، ایمبیسی آف جاپان)، جناب سید ندیم شاہ (بلوچستان میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل) اور جناب نبیل ہاشمی (چیئرمین اے او ٹی ایس) جیسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کو سووینئر پیش کر رہے ہیں

یو ایم ٹی کے ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا بھی یونیورسٹی کے فیکلٹی اور سٹاف کے قابل ذکر ممبران کے ساتھ موجود تھے۔ ایم او یو پرڈائریکٹر جنرل یوایم ٹی ڈاکٹر عابد شیروانی اور پی جے آئی ایف کی نائب صدر ستارہ عارف نے دستخط کیے۔ پی جے آئی ایف کی نائب صدر ستارہ عارف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی جے آئی ایف جاپانی زبان کی تعلیم کے لیے اساتذہ اور تعلیمی مواد کا بندوبست ، دو طرفہ ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کریں گے جبکہ یو ایم ٹی اس طرح کے کورسز کیلئے جگہ، سہولیات اور مطلوبہ ہم آہنگی فراہم کرنے اور شرکاءکو ایکریڈیٹیشن فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ مسٹر ایواساکی نے جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں کو اجاگر کیا۔

 

مسٹر مصطفیٰ برما (پی جے آئی ایف کے صدر، مسٹر اقبال برما کی نمائندگی کرتے ہوئے) نے پی جے آئی ایف کے مقاصد کے بارے میں بات کی، دنیا کے مختلف طبقات کے درمیان موثر رابطے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

تحميل 1xbet بالعربية تطبيق المراهنات للأندرويد مجانًا”

تطبيق 1xbet: أفضل منصة للمراهنات الرياضية والكازينو في الشرق الأوسطContentالتسجيل في تطبيق Apple Iphone 1xbetتحميل تطبيق 1xbet للأندرويد في...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں