کوئٹہ؛
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) صوبہ بلوچستان کا وہ واحد ادارہ ہے جو فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن میں بیچلرز کی ڈگری کروا رہا ہے ۔ہمارے طلباء بلوچستان کے روشن مستقبل کا عکس ہے بیوٹمز کے طلباء دیگر علوم کے ساتھ ساتھ فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دنیا بھر کی توجہ بلوچستان بالخصوص ہمارے ہونہار طلباء کی جانب مرکوز کروارہے ہیں نوجوانوں میں تخلیقی و تعمیری رجحانات اور جدید علوم پر دسترس بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز(بیوٹمز)کی اولین ترجیح اوراثاثہ ہے طلباء کو ان کی متعلقہ اور دلچسپی کے مطابق تعلیمی مواقع اورمعیاری رہنمائی سے ہی ہمارے طلباء ہر شعبے میں ان گنت کامیابیاں سمیٹ رہے ہیںان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز یونیورسٹی میں فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کے پہلے بیج کے طلباء اور طالبات کے اسارس فائنل ائیر تھیسیس پارٹ1 ڈسپلے کا انعقادپر کہا۔
اسارس فائنل ایئرتھیسیس پارٹ 1 ڈسپلے کی جیوری میں شامل لاہور سے آئے فیکلٹی ممبر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر اﷲداد نے بھی طلباء کی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز کے طلباء بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں طلباء مستقبل میں فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں بے لوث صوبے اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے،، طلباء کی جانب سے فائنل ایئر تھیسیس میں اپنی شخصیات کو اپنے تھیسیس کے ذریعے سامنے لائے گے۔
ڈین فیکلٹی آف انجینیئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر ڈاکٹر کامران سمیع کا کہنا تھا کہ فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی پہلی بیچ ٹوٹل 19 طلباء و طالبات اور 3 فیکلٹی ممبرز پر مشتمل ہے اور ہمارے فیکلٹی ممبرز کا حوصلہ بلند ہیں اور وہ پر امید ہے کہ یہ بچے ملک اور اپنے صوبے کا نام روشن کریں گے۔وائس چانسلر بیوٹمز احمد فارق بازئی نے اسارس فائنل ائیرتھیسیس پارٹ1 ڈسپلے کا افتتاح کیا اور طلباء اور طالبات کے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا معائینہ کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلباء کے کام کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز کی فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی یہ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے طلباء و طالبات کے لئے نئی رائے کھولے گی اور وہ اپنا کاروبار میں صوبائی ا ور ملکی سطح پر ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے