کراچی
پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ زیب بنگش کے نئے دلفریب نغمے ‘وہم’نے بھی سننے والوں کو مسحور کردیا۔ اس کے کمپوزراحمد جہانزیب ہیں جبکہ مومل شنید نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ ‘وہم’ اسی نام کی ڈرامہ سیریل کا سائونڈ ٹریک ہے۔
زیب نے اپنے منفرد اسٹائل کے ساتھ ٹریجڈی سے بھرپور محبت کی اس کہانی کی بڑی خوبصورتی سے عکاسی کی ہے۔ اس نغمے کی شاعری، میلوڈی اور زیب کی آواز نے مل کردلوں کو چھولینے والی اداسی کی کیفیت پیدا کردی ہے۔زیب بنگش بلا شبہ محبت کے گیتوں کی ملکہ ہیں جو نغمے کی کیفیت کو مکمل طور سے اجاگر کردیتی ہیں۔ یہ زیب کی دوسرا کامیاب نغمہ ہے جوسرمد کھوسٹ کی فیچر فلم ‘کملی’میں ان کے ہٹ نغمے ‘کاش’کے بعد پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فلم عنقریب ریلیز کی جائے گی۔
نغمے کی پروڈیوسر مومل شنید کا OSTکے بارے میں کہنا ہے،” خوبصورتی سے کمپوز کئے ہوئےOSTکی ویڈیوہماری نئی ڈرامہ سیریل وہم کا حصہ ہے جوزیب بنگش کی پرکشش آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔”۔ نغمے کے بارے میں زیب نے کہا ،”مجھے ‘وہم’کیلئے اسOST کیلئے کام کرنا مجھے بہت اچھا لگا، اس کی کمپوزیشن، شاعری اور میلوڈی ، سب اتنے خوبصورت ہیں کہ مجھے ریکارڈ کرتے ہوئے ہر لمحہ بہت لطف آیا۔”
زیب بنگش کے بارے میں
زیب بنگش کے نام سے مشہورزیب النساء بنگش، مشہور پاکستانی گلوکارہ اور نغمہ نگار ہیں۔ یہ باصلاحیت گلوکارہ2008سے کوک اسٹوڈیوکے تین سیزنز میں شامل رہی ہیں۔ اس وقت سے زیب نے سرحد پار بھی کئی مشہور نغمے گائے ہیں جن میں بولی ووڈ کی فلم مدراس کیفے کا نغمہ اجنبی اور ہائی وے میں سوہا ساہا بہت مقبول ہوئے۔ انہوں نے اپنے سولو گیتوں کی البم بھی ریلیز کی ہے۔