Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

ایشیا آرٹس گیم چینجر ایوارڈ کیلئے مدعو کرنے پر خوشی ہے، زیب بنگش

اس ہفتے کی اہم خبریں

لاہور

ایشیا سوسائٹی انڈیا سینٹر کی جانب سے باوقار ایشیا آرٹس گیم چینجر ایوارڈ کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد 12اپریل کو کیا گیا جس میں براعظم کے فنکاروں کے اعزاز میں دستخطی ورچوئل گالا جشن کی میزبانی کی گئی۔ اس سال کی تقریب میں  پاکستانی گلوکارہ زیب بنگش کے گانوں کو پیش کیا گیا ، لاہور سے تعلق رکھنے والی زیب بنگش نے ثقافت اور زبان کی حدود کو عبور کرتے ہوئے اپنی پرفارمنس سے سماعین کو مسحور کیا، وہ پاکستانی پہلی فنکارہ ہیں جنھوں نے ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ فلم لپ اسٹیک انڈر مائی برکھا کے لیے بطور میوزک ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دیں ،یہ فلم اب تک 18 بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔

ایشیا سوسائٹی انڈیا سینٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اناکشی سوبتی بھی زیب بنگش کی پرفارمنس کے سحر میں ڈوبی اور زیب کی معترف نظرآئیں ، جیسا کہ انھوں نے ایوارڈز کے دوران کہا کہ زیب کی موسیقی نے سرحدوں کو پار اور تنازعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اور مجازی دنیا اس طرح کے ثقافتی اور سرحد پار تعاون کے بے مثال اشتراک کو بغیر کسی رکاوٹ کے سراہتی ہے، جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 650سے زائد شرکا کو ایک دوسرے سے جڑنے کی صلاحیت ہماری مشترکہ انسانیت اور ثقافت کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایشیا سوسائٹی تقریبا 30سال سے زیادہ عرصہ ہوا، ایشیائی فنکاروں کو شناخت اور فروغ دینے کے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے جس میں ایشیا بھر سے نئے سامعین کو ان کے کام کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے۔ اس سال ایوارڈ کی میزبانی وبائی امراض کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ورچوئل رکھی گئی تھی ۔
اس موقع پر زیب بنگش کا کہنا تھا کہ مجھے ایشیا سوسائٹی کے انڈیا سینٹر کی طرف سے ان کے سالانہ ایشیا آرٹس گیم چینجر ایوارڈ کا حصہ بننے کے لیے مدعو کرنے پر بے حد خوشی ہے، اس سال ایوارڈ میں زیب بنگش کے چار ٹریکس جس میں ،صنفِ آہن کا ساونڈ ٹریک، ایک تھی مریم سے پنکھ لگا کے، سنبھل سنبھل اور آجا رے مورے سیاں شامل تھے۔ انھوں نے تینوں فاتح ہمت شاہ، سماکشی سنگھ اور جیسمین نیلانی جوزف کو مبارکباد بھی پیش کیں۔ زیب بنگش کا کہنا تھاکہ اس طرح کے تبادلے جنوبی ایشیا کی فنکار برادری کو نہ صرف ملنے جلنے اور مشغول رہنے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ اس طرح مل کر کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو کہ شائد دوسری صورت میں ممکن نہ ہو۔ ہمیشہ کی طرح ایشیا سوسائٹی کے ساتھ شراکت سے مجھے بہت خوشی ہے، جن کے ساتھ میں نے کئی مواقع پر کام کیا ہے، اور میں مستقبل میں بھی ایسا دوبارہ کرنے کی منتظر ہوں ۔

دی آرک فاونڈیشن نے اپنے انسٹا گرام پر لکھاکہ ، زیب کی کارکردگی نے سامعین کو مسحور کردیا ،ایک چکمتی ہوئی رات زیب بنگش کی شاندار کارکردگی کی گواہ تھی۔ دوسری جانب سری لنکا کی فنکارہ جیسمین نیلانی جو کہ اس رات کی فاتح تھیں، نے زیب بنگش کی کارکردگی کو ، دل کو اڑاکے رکھ دینے والا میوزیکل ٹریٹ ، قرار دیا، جبکہ ایک اور فاتح سماکشی سنگھ نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ زیب بنگش کو سننا بہت اچھا لگا۔ زیب بنگش اپنے بے مثال کام ، انداز اور اظہار خیال سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کررہی ہیں۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں