Thursday, January 23, 2025
No menu items!

انوشے عباسی ایک بار پھر بینڈ کا حصہ بن گئیں

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد

انوشے عباسی کشمیر بیٹس کے سیزن 2میں ایک بار پھر ہمیں اپنی خوبصور ت آواز سے نوازرہی ہیں، اور اس بار ایک اور طاقتوراداکار ،حیات حسن خان ادکارسے گلوکار بننے جارہے ہیں۔ دن چڑھیا ایک پرجوش دھن ہے، جس میں پرانے اسکول کی موسیقی شامل ہے، جبکہ دو گلوکاروں کی کیمسٹری نے اس گانے کو اور بھی سریلا بنادیا ہے۔

اپنے نئے گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشے عباس کا کہنا تھاکہ یہ گانا دولوگوں کے درمیان گہرے تعلق کی معنی خیزی کو ظاہر کرتا ہے، ایک بار پھر کشمیر بینڈ کا حصہ بنے پر بہت خوش ہوں اور اس بار حسن حیات کے ساتھ جوڑی بنانا بہت اچھا رہاہے، انوشے عباسی کا کہنا تھاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کی آواز کے ساتھ انصاف کیا ہے، اور وہ دوبارہ اس کا حصہ بن کر بہت فخر محسوس کررہی ہیں۔ یادرہے کہ انوشے عباسی اپنی کرشماتی شخصیت اور اداکاری سے نہ صرف رکاوٹوں کو توڑ رہی ہیں بلکہ اب ان کی آواز کو انڈسٹری اور ان کے اپنے مداح بھی پسند کررہے ہیں۔

0انوشے عباسی کے بارے میں :

انوشے عباسی ایک نامور اداکارہ ، گلوگارہ ، ماڈل اور پروگرام میزبان ہیں، انھوں نے اپنے کام کا آغاز ایک دہائی قبل بطور چائلڈ اسٹار میزبان کے کیا، اور میرے پاس تم ہو، پریم گلی، اور رقص بسمل سمیت متعدد معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انوشے عباسی نے موسیقی میں بھی کام کی اور کرکٹ کی میزبانی میں بھی اپنے قدم جمائے، وہ پی ایس ایل کے ڈیجیٹل شو Sports Paltixپر میزبانی کے بعد بطور میزبان کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹس میں بھی شامل ہوئیں۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں