Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

سکائوٹس تربیت، پرورش اور خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔نظام مینگل

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

چیئرمین بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامیشن پروگرام اور اسسٹنٹ صوبائی کمشنر بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن نظام الدین مینگل نے کہا ہے کہ سکائوٹنگ کے اس نوبل تحریک میں بڑی تعداد میں سکائوٹس کی شرکت ایک خوش آئند اقدام ہے۔ سکائوٹس تربیت، پرورش اور خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ سکولوںمیں طلبہ کی کردار سازی کرتے ہیں۔جن سکولوں میں طلبہ سکائوٹنگ سے واقفیت نہیں رکھتے انہیں سکائوٹنگ کے نظم و نسق کے بارے میں آگاہی دے تاکہ سکائوٹنگ کو فروغ مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بوائے سکائوٹس اتحاد بیج ضلع کوئٹہ کے تربیتی کیمپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن صابر حسین نیازی، اسسٹنٹ سیکرٹری سعد وقاص اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بوائے سکائوٹس کے اسسٹنٹ صوبائی کمشنر نظام الدین مینگل نے کہا کہ سکائوٹس اپنے سکولوں اور محلوں میں صفائی اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے تاکہ مسائل کے حل کی طرف لوگوں کا توجہ مرکوز کیا جاسکے۔ آلودگی کی بہتری سے صفائی کے علاوہ صحت مند معاشرہ میں قیام میں آتا ہے۔ سکائوٹنگ کے اس نوبل تحریک میں بڑی تعداد میں سکائوٹس کی شرکت ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اساتذہ نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔

تقریب سے مقررین نے کہا کہ سکائوٹس خدمت تربیت، پرورش اور خدمت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ سکولوںمیں طلبہ کی کردار سازی کرتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ سکائوٹنگ بلوچستان میں دوبارہ پروان چڑھ رہا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے کردار سازی کیلئے کام کرے۔جن سکائوٹس کو اس کیمپ جو تربیت دی گئی ہے وہ اپنے سکولوں دوسرے بچوں کی تربیت کرے تاکہ یہ عمل جاری ہے۔مدد لوگوں کو مصیبت سے نکالنے کا نام ہے اور مدد ہی سکائوٹس کا اولین ترجیح ہے۔ سکائوٹس اپنے سکولوں اور محلوں میں صفائی اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے تاکہ مسائل کے حل کی طرف لوگوں کا توجہ مرکوز کیا جاسکے۔ آلودگی کی بہتری سے صفائی کے علاوہ صحت مند معاشرہ میں قیام میں آتا ہے۔ جن سکولوں میں طلبہ سکائوٹنگ سے واقفیت نہیں رکھتے انہیں سکائوٹنگ کے نظم و نسق کے بارے میں آگاہی دے تاکہ سکائوٹنگ کو فروغ مل سکے۔

کیمپ کے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کے علاوہ ڈیزاسٹرکٹ رسک منیجمنٹ، مسینجر آف پیس اور دیگر مختلف موضاعات پر تربیت دی گئی۔ جس سے طلال الدین، شکیل ، انیس بیگ، جمعہ خان کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کو ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے اور دیگر مختلف نوعیت کے مشق کرائے گئے۔ آخر میںسکائوٹس میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

 

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں