اسلام آباد
صرف پاکستان کے کوک اسٹوڈیو کا بھارت میں اتنا بڑا ڈرکیوں؟۔ دونویں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی دشمنیوں اور تنا و کے باوجود پاکستان کا کوک اسٹوڈیو گزشتہ پندرہ سالوں سے ہندوستان میں موسیقی کے شائقین کو کیسے محظوظ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
اس ہفتے پاکستان کی سب سے پیاری اور محبت کی جانے والی آواز زیب بنگش کو دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے وانیلے انگریزی اخبار ، دی ٹائمز آف انڈیا نے عنوان : جہاں بھارت کو پاکستان سے بار بار پیار ہوتا ہے کہ عنوان سے مدعو کیا۔اور زیب بنگش جو پہلے ہی کوک اسٹوڈیو کے توسط سے کئی کامیاب فلمیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں نے کوک اسٹوڈیوکی تعریب بیان کرتے ہوئے اس کی تاریخ بیان کی،انھوں نے بتایا کہ کس طرح لائیو میوزک پلیٹ فارم پر جدید آلات کے ساتھ روایتی موسیقی کے اس انوکھے ساتھ نے ہندوستان کے تصور کو اپنی گرف میں لیا ۔
زیب بنگش نے اپنی گفتگو میں روحیل حیات کی جمالیاتی آواز کا تذکرہ کیا، جو کہ کوک اسٹوڈیو کی کامیابی کی بنیاد بنا اور کس طرح گلیمر اور کرشل ازم کی جگہ موسیقی نے مرکزی حیثیت حاصل کی، اور اس رشتے داری نے ہندوستان بھر کے سامعین کو اس چیز کا خاص طور پر نوٹس لینے پر مجبور کیا۔
یوٹیوب اور دیگر کیبلز نے پاکستانی موسیقی کو قابل رسائی بنایا اور دنیا بھر کے سامعین کے لیے بغیر کسی دقت کے شیئر کرنے کے قابل بنادیا ۔ ایک اعلیٰ معیار کا میوزک پلیٹ فارم کا نظارہ کرنا ہندوستانی سامعین کے لیے ایک غیر متوقع طور پر حیرت انگیز تھا، جنہوں نے ہمیشہ ہی پاکستانی موسیقی اور ٹی وی سیریلز کو پسند کیا تھا، جبکہ کوک اسٹوڈیو کے ساتھ ان کی یادیں ایک نئے دور کے روپ میں ایک بار پھر تازہ ہوگئیں۔
ہندی فلمی گانوں کو اپنی آواز دینے والی گلوگارہ اس بات کو سمجھتی ہیں کہ کوک اسٹوڈیو کا ہندوستانی ورژن بنیادی طور پر سیاق و سباق اور مقصد کے فرق کی بدولت اپنے سامعین کو ٹارگٹ کرنے میں کیوں ناکام رہا ۔زیب بنگش بلاک بسٹر ٹی وی سیریل صنف ِ آہن اوردیگر کی او ایس ٹی کی آواز اور اس کے علاوہ وہ معروف پاکستانی فیشن برانڈز کی بھی آواز ہیں، انھوں نے حال ہی میں گلوکار و اداکار ہارون شاہد کے ساتھ گانوں کی سیریز کا ایک گانا “تم ساتھ ہو”ریلیز کیا ہے۔