اسلام آباد؛
پاکستان کے معروف ای ڈی ٹیک وینچر نے ملک کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام ”پڑہائی بڈی“ جو لرننگ کوچ کا کردار ادا کرتا ہے، لانچ کر دیا۔ یہ پروگرام طلباء کو یہ سہولت مہیا کرتا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو آسانی اور تیزی کے ساتھ عبور کر سکیں۔ یادرہے کہ ”پڑہائی بڈی“کو ابتدائی طور پر گریڈ چھ سے دس کے مضامین ریاضی، جنرل سائنس، بیالوجی، کیمسٹری اور فزکس کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
انگریزی زبان سیکھنے کا عمل اس پروگرام میں بعد میں شامل کیا جائے گا۔ پرہائی بڈی کمپنی کے لرن سمارٹ پاکستان پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیا۔ اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لئے www.learnsmartpakistan.org یو آر ایل پر جا کر رجسٹر کرنا ہو گا۔ پرہائی بڈی کسی بھی طالبعلم کو ایک مختصر تشخیصی ٹیسٹ کے بعد اسکی سہولت کے مطابق علم حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ سیکھنے والوں کی کارکردگی کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہوئے، پرہائی بڈی اسی تناظر میں ویڈیوز، گیمز اور ٹیسٹ بھی تجویز کرتا ہے