مستونگ؛
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او کے زیر اہتمام مستونگ میں ایک روزہ ”ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اینڈ پولیٹیکل فیسٹیول“ بیادِ شھید چیئرمین منظور بلوچ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس کے انتظامات کے فرائض مستونگ زون جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض باقر بلوچ، شہلا منظور بلوچ اور صائمہ عزیز نے مشترکہ طور پر سر انجام دیئے تقریب میں میں چیئرمین بی ایس او اراکین بلوچستان اسمبلی، ڈگری کالج مستونگ کے پروفیسرز، سیاسی رہنماؤں، خواتین ایکٹیوسٹس، اساتذہ اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کرکے خطاب کیا۔
جبکہ دوسرے پینل ڈسکیشن میں (National Question of Balochistan) کے موضوع پر گفتگو ہوا جس میں ناظم کے فرائض بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن سید عدنان شاہ بلوچ نے سر انجام دیئے جبکہ مہمان اسپیکرز میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر محمّدشئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے خاران ثناء بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ شامل تھے۔
خواتین کے تعلیمی، سیاسی اور ثقافتی کردار کے حوالے سے کانفرنس میں پینل ڈسکشن کا اہتمام ہوا جس میں ناظم کے فرائض ڈاکٹر محسن جمیل نے سر انجام دیئے جس سے بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین جمیلہ بلوچ اسماء منظور بلوچ بی این پی کے رہنما ایڈووکیٹ فریدہ بلوچ اور یوتھ ایکٹیوسٹ نمرہ پرکانی نے اظہار خیال کیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ساراوان ایجوکیشنل، لیٹریری اور پولیٹیکل فیسٹیول کے آخر میں مہمانوں کو تنظیم کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیئے گئے اور مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ناظم کے فرائض باقر بلوچ نے سر انجام دیئے جسکی صدارت حاجی شاہ بیگ شادائی نے کی جبکہ میر عبد الطیف بنگلزئی مہمان خاص تھے۔ مشاعرے سے براہوئی زبان کے نامور شعراء حمید عزیز آبادی، فیض بولانی، سید غریب شاہ، اور طاہر الزمان نے اپنے کلام پڑھ کر سنائے۔ ایک روزہ فیسٹیول میں تنظیم کے ”علم ئنا چراغ“ تحریک کے تحت بک اسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ گرلز ڈگری کالج اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے اپنے آرٹس کی نمائش بھی کی اس کے ساتھ ساتھ پینٹنگز اور فوٹوگرافی کی بھی نمائش کی گئی۔