Thursday, January 23, 2025
No menu items!

فلائی جناح نے پائلٹس کیلئے نئی ریکروٹمنٹ مہم کا آغاز کردیا

اس ہفتے کی اہم خبریں

 

کراچی

پاکستان کی نئی سستی ترین ایئر لائن اپنی آپریشنل افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے کی خاطراپنی ریکروٹمنٹ مہم کے طور پر تجربہ کار پائلٹس اور نوجوان ٹیلنٹ  کو ایئر لائن میں شامل ہونے کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے۔فلائٹ آپریشنز کی نئی پوزیشنز جیسے A320کپتان،A320سینئر فرسٹ آفیسر-فاسٹ ٹریک کمانڈ،نان ٹائپ ریٹڈ کپتان اور کیبن کریو کی بھرتیاں اب کھل گئی ہیں۔

 

ان سامیوں میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان فلائی جناح کے کیریئر صفحہ (لنک)پر ہر پوزیشن کیلئے درکار مطلوبہ معیار سے متعلق مزید تفصیلات جان سکتے ہیں۔امیدواروں کو پہلے ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور اپنی درخواست جمع کروانی ہوگی،جس کے بعد ایچ آر ماہرین کے جائزہ کے بعد اسے شار ٹ لسٹ کیا جائیگا۔ شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو ایک تشخیصی عمل میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ہوگا،جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو گراؤنڈ تربیت فراہم کی جائیگی۔فلائی جناح ہمیشہ اس انڈسٹری میں انتہائی قابل امیدواروں کی خدمات کے حصول اورانہیں خوش آمدید کرنے کیلئے کوشاں ہے،جو ایئر لائن کے جدید اور بھرپور جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔

 

فلا ئی جناح نے یکم نومبر2022سے اپنے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا اور فی الحال پاکستان میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور سمیت پانچ مقامات پر اندرون ملک پروازیں چلا رہی ہے۔ایئر لائن ایک جدید ترین فضائی بیڑے کی حامل ہے،جو تین ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل ہے اور پہلے سال کیلئے ملکی منازل کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ کی خدمت میں مصروف عمل ہے،بعد ازاں یہ بین الاقوامی سطح پراپنے روٹ نیٹ ورک کو توسیع دے گی۔

 

پاکستان کی نئی ایئر لائن فلائی جناح کے ساتھ اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں پر لے جائیں،ہماری نوجوان اور متحرک ٹیم میں شامل ہوں ہمارے کیریئر پیجhttps://flyjinnah.com/careersپر جا کر ابھی اپلائی کریں۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں