Saturday, June 28, 2025
No menu items!

حکومت کو بچوں کی سوشل سیکیورٹی کے اقدامات کرنے ہوں گے

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

چائلڈ رائٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بچوں کے حقوق کے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ حکومت بلوچستان کو بچوں کے حقوق اور ان کے سوشل سیکیورٹی کے بندوبست کرنا ہوگا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت کو اسمبلی سے بچوں کے حقوق اور اس کی پاسداری کے علاوہ بچوں کے تعلیم صحت اور بہترین نگہداشت کے لیے موثر قانون کرے تاکہ آئے ورز بچوں سے متعلق ہونیوالے کرائمز میں کمی واقع ہو

 

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے چائلڈ رائٹس موومنٹ کے کوارڈی نیٹر عبدالحئی ایڈووکیٹ، سماجی کارکن میر بہرام لہڑی، وطن یار خلجی، فضاء کنول، میر بہرام بلوچ اور دیگر ہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں کی تحفظ اور انہیں سماجی تحفظ فراہم کرنے متعلق موثر قانون کی سازی اور اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کو خاطر خواہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

کوئٹہ، چائلڈ رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ (تصویر: کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال) مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں چائلڈ لیبر میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جوکہ ایک تشویشناک عمل ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کے لیے مفت تعلیم کی بندوبست ہے اور انہیں سماجی برائیوں سے تحفظ فراہم کرے۔ مقررین نے بچوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز پر قابو پانے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ کیوں انہیں بچوں نے کل ملک و قوم کا دوڑ سنبھالنا ہے لہذا آج ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کے تحفظ، تعلیم اور صحت پر توجہ دے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Find Trustworthy Online Gambling Establishment Ireland Sites With Our Help

Top 10 Casino Gambling Web Sites For Real Cash Within The Usa 2025ContentWhat Are The Best Online Casinos For...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں