کراچی
فلائی جناح ،ملک میں کم قیمت فزائی سفر کی سہولیات متعارف کرانے والی ایئرلائن نے پہلی تعارفی پرواز کی اسلام آباد روانگی سے فضائی آپریشن کا آغاز کر گیا۔ اس سلسلے میں فلائٹ سے قبل رامادا پلازہ ونڈھم کراچی ایئر پورٹ ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین اور میڈیا نے شرکت کی۔ پرواز کی روانگی سے قبل تقریب رونمائی میں پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے )، لیکسن گروپ، ایئرعربیہ گروپ، جناح ایئرپورٹ ، سفارتکار اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے۔
اس موقع پر فلائی جناح کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی نے کہا کہ فلائی جناح کے فضائی آپریشنز کے آغاز کا سنگ میل عبور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نئی ایئرلائن جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ملک میں شعبہ ہوابازی میں اپنا اہم کردارادا کرنے کیلئے پاکستانیوں کو خدمات فراہم کرے گی ۔ہمیں یقین ہے کہ فلائی جناح مسافروں کو ایک قابل قدر پروڈکٹ اور خدمات کے ساتھ ہوائی سفر کا ایک آسان اور آرام دہ ذریعہ فراہم کرے گی۔ ہم پاکستان مارکیٹ کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور ملک میں سیاحت کے شعبے اور بہترین سفری سہولیات میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
تقریب سے ایئر عربیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر عادل العلی نے کہا کہ فلائی جناح کی پہلی پرواز ایک اہم دن ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں صارفین کو ایک قابل اعتماد اور کم قیمت پر ہوائی سفر کی پیشکش کرنے کے کیریئر کے اسٹریٹجک عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم 4 اندرون ملک روٹس پر سفری سہولیات فراہم کرکے فلائی جناح کے آپریشنز کا آغااور نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کو مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہم اپنے شراکت داروں اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تعاون کے شکرگزار ہیں ، اور فلائٹ پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کا استقبال کرتے ہیں۔ اسلام آباد ایئر پورٹ تعارفی فلائٹ پہنچنے پر طیارے کا روایتی واٹر کینن کی سلامی سے استقبال کیا گیا۔
فلائی جناح نے اب کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کیلئے روزانہ براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ایئر لائن کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ صارفین ٹکٹ کی بکنگ اور خریداری کیلئے فلائی جناح کی ویب سائٹ www.flyjinnah.com،کال سینٹر نمبر 0213565096 پر کال کرکے یا پھر کسی بھی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اس سے قبل رواں ماہ، ایئرلائن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ اور ایئر آپریٹنگ لائسنس حاصل کیا جس کے بعد فلائی جناح کو اندروں ملک آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی۔
فضائی بیڑہ اور ترتیب
فلائی جناح نے تین ایئر بسA320-200 طیاروں سے فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے جدید اور محفوظ سنگل آئل طیارے ہیں۔ ہوائی جہاز 174 سیٹوں پر مشتمل ہے اسی وجہ سے یہ کسی اور ایئر لائن کے مقابلے اکانومی کیبن میں سب سے زیادہ کشادہ نشستوں کے ساتھ اضافی آرام فراہم کر رہا ہے۔ مسافروں کا سفر خوشگوار بنانے کیلئے ایئر لائن کی جانب سے تمام طیاروں میں ’SkyTime‘کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے فلائٹ کے دوران مسافر اپنی ڈیوائسسز کے ذریعے اسٹریمنگ سے انٹرٹینمنٹ کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ صارفین کم قیمت پر فلائٹ پر موجود “SkyCafe” کے مینو سے مختلف اقسام کے اسنیکس، سینڈوچ، گرم کھانے اور مشروبات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
بزنس ماڈل
لیکسن گروپ اور ایئر عربیہ گروپ نے پاکستان میں جے وی ایئرلائن کا ستمبر 2021 میں اعلان کیا، جس کا ہیڈ آفس کراچی میں موجود ہوگا۔ "فلائی جناح” ایئر عربیہ کے کامیاب کم قیمت کاروباری ماڈل کی جس میں کیریئر ایک قابل اعتماد آپریشن پر مبنی اعلی معیاری پروڈکٹ کے ساتھ مسافروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختصر اور درمیانے فاصلے کے فضائی آپریشن کی پیروی کرتا ہے۔