Wednesday, March 12, 2025
No menu items!

ٹرپل اے ایسوسی ایٹس؛ چوتھے انٹرا ویلج کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اس ہفتے کی اہم خبریں

راولپنڈی

نو جوانو ں کی تفریح ،کرکٹ کے فروغ کیلئےے ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام ساہنگ گو جر خان میں چو تھے انٹرا ویلج کر کٹ ٹو نامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے کھیلوں کی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کرتے ہو ٸے کہا کہ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نچلی سطح پر کھیلو ں کے فروغ کیلئے کو شا ں رہتاہے انہو ں نے تمام ٹیمیوں کو مبارکباد دیتے ہو ٸے ایو نٹ کا کامیاب انعقاد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہو ٸے ایم ڈی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی نے کھیلو ں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو ٸے کہا کہ کوئی بھی کھیل معاشرے کو اکھٹا کرتے ہو ٸے ہم آ ہنگی اور اتحاد کا با عث بنتا ہے۔ٹرپل اے ایسوسی ایٹس اس قسم کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتا رہے گا ۔ٹرپل اے ایسوسی ایٹس جڑواں شہروں میں کرکٹ ،فٹبال ودیگرکھیلو ں کے انعقاد کیلئے سرگرم رہے گا۔ٹورنامنٹ میں کل 50 ٹیمو ں نے حصہ لیا۔فائنل میچ النور کلب نے شاہ الیون لطیفال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا ۔

راولپنڈی میں ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ایک میچ میں آفشل کھلاڑی کو ٹرافی دے رہا ہے۔ (فوٹو بشکریہ ٹرپ اے ایسوسی ایٹس)

مہمان خصوصی راجہ بابر قرامات ،اسرارالحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرپل ا ے ایسوسی ایٹس امتیاز کیانی نے ٹیمو ں میں انعامات تقسیم کئے۔فاتح ٹیم کو ٹرافی 300,000روپے اور شیلڈ سے نوازا گیا۔متعدد دیگر کھلاڑیوں کو مختلف کیٹگریز میں ٹرافیاں دی گئیں۔ٹورنامنٹ میں مقامی لوگو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میچو ں سے لطف اندوز ہوئے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Linebet Resmi Web Sitesi Spor Bahisleri Empieza Casino

Qizilbilet Yohohobet Türkiye Bahis Sitesi Qizilbilet Yohohobet Giriş Adresi Spor Bahisleri 》 Bonus KoduContentTürkiye’de Mostbet’te Hesabınıza Giriş Yapın: AdımlarIn...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں