کوئٹہ: پریس ریلیرز
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے DG-ITبلوچستان آصف اکرام ڈائریکٹر ITبلوچستان جواد احمدکے ہمراہ بیوٹمز کا دورہ کیاوفد میں PITBکے DGساجد لطیف ،ڈائریکٹر وسیم بھٹی،جوائنٹ ڈائریکٹر نبیل خان اور IT-DSبلوچستان میجر بشیر بھی شامل تھے
ر جسٹرار بیوٹمز جمال مصطفیٰ نے اپنے وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔PITBلاہور کے وفد نے بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وفد نے اساتذہ اور سنیئر حکام سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں اور بیوٹمز کی جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کا جامع جائزہ کیا۔وفدکے شرکاءنے بیوٹمز کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیت کو سرہاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
ڈی جیPITB لاہور ساجد لطیف نے کہا کہ صوبے میں بیوٹمز جیسی عالمی معیار کی یونیورسٹی موجود ہے اور بیوٹمز کی بلوچستان میںموجودگی سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان اب تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز انکیوبیشن سینٹر میں نہ صرف بیوٹمز کے طلباءکو بلکہ صوبہ بھر کے دوسرے اضلاع کے فرمز کو بھی انکیوبیٹر بننے کا موقع دیا جائے ۔
DG-ITبلوچستان آصف اکرام نے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی کاوشوں کا سراہا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹراپنی طرز کا بلوچستان میں واحد مرکز ہے جس میںبلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ڈگری کے حصول کے بعد خود کار روزگار اور کاروبار مرتب کرنے میں تکنیکی اور کاروباری مہارتوں سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ دفتری اور دیگر سہولیات بھی میسر کی جا تی ہیں انہوںنے ITپارک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔
بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹرکے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ سید شاہ محمد نے کہاکہ بیوٹمز بزنس انکیوبیشن اینڈ انٹر پرنیورشپ سینٹر 9فارمزنے مجموعی طور پر ساڑھے4کروڑ سے زائد کاکاروبار کیا جبکہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد منافع کمایا جبکہ مجموعی طور پر 64ملازمتیں پیدا کیں اور پلان 9کا بھی اظہار کیا ، جس پر ڈی جی PITBساجد لطیف نے حامی بھری اور ان کودورہ لاہور کی دعوت دی تاکہ باہمی طور پر پلان 9کو حتمی شکل دی جائے۔