پشاور
ٹرانس پشاور اور ایل ایم کے آر کا پشاور بی آرٹی سسٹم کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز ملنے پر فخریہ اعلان۔ٹرانس پشاور نے ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل میں 2022 کے لئے “بیسٹاسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا ایوارڈ جیت لیا۔یہ ایوارڈ پشاور بی آر ٹی سروس کو دو لاکھ سے زائد یومیہ مسافروں کی سمارٹ ٹکٹنگ سروس کے زمرے میں دیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ کٹنگ گلوبل، یو کے کی جانب سے یہ ایوارڈ ٹرانس پشاور کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو اآسانی فراہم کرنے پر پیش کیا گیا۔ایل ایم کے ریسورسز(پرائیویٹ لمیٹڈ) پشاور بی آر ٹی سسٹم کو اسمارٹ ٹکٹنگ اور اس سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے والا ٹرانزسپ شاور کا ٹیکنالوجی پارٹنر ہے۔
اس ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان 28جون 2022 کو لندن میں دسویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں کیا گیا۔بہترین ٹکٹنگ پروگرام کا ایوارڈ کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ان کے ٹیکنالوجی پارٹنر کی نشاندہی کرتا ہے جس نے گزشتہ 2 سالوں میں ایک کامیابسمارٹٹکٹنگ پروگرام شروع کیاہو۔ جس نیٹ ورک پر پروگرام لاگو ہوتا ہے اس پر روزانہ 200,000 یا اس سے زائد سفر ہونے چاہیے۔ ایوارڈ صارف کیپزیرائی، مدت، پائیداری اور کئی دوسرے عوامل کو مدنظر رکھتا ہے جو پروجیکٹ کو نمایاں کرتے ہیں۔ٹرانس پشاور کے مدمقابل دوسرے فائنلسٹس میں جیکلنگکو، تھیلس اور جاٹلینڈوپرکاسا آبادی (انڈونیشیا)، میٹروریو (برازیل)، دیساؤتھ آسٹریلین پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس اے پی ٹی اے)، (آسٹریلیا)، کیوبکٹرانسپورٹیشن سسٹم اور ایم ٹی اے، (نیویارک) ، اوپل ڈیجیٹل کارڈ اور کنٹیکٹ لیس ٹرانسپورٹ ادائیگیاں، (نیوساؤتھویلز) اور انوفورس، (قزاقستان) کے میٹرو پراجیکٹس شامل تھے۔
ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل ایک عالمی سمارٹ ٹکٹنگ اور نقل و حرکت کی کمیونٹی ہے جو 71 ممالک کے معروف سمارٹٹکٹنگ اور نقل و حرکت کے ماہرینکو اکھٹا کرتی ہے۔ دسویں سالانہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگایوارڈز نے ہماری کمیونٹی کیکامیابیوں، اختراعات اور مشترکہ کوششوں کا سراہا۔ اس ایوارڈکے ذریعےمسافروں کو محفوظ اور اعلیٰ معیار کی سفر ی سہولت مہیا کرنے میں دنیا بھر میںہونے والے بہترین کام کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ایل ایم کےریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندے نے یہ ایوارڈ ٹرانس پشاور کی جانب سے لندن میں منعقد سالانہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل سمٹ 2022 میں وصول کیا۔