Thursday, January 23, 2025
No menu items!

لائف بوائے اورصحت کہانی کا ڈاکٹر وں کےمفت مشوروں کی فراہمی

اس ہفتے کی اہم خبریں

لائف بوائے صابن نے ٹیلی ہیلتھ کے معروف ادارے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان بھر میں ڈاکٹر سے مفت مشوروں کی فراہمی کا آغا ز کیا ، اس سلسلے میں 21جون2022کو یونی لیور کے ہیڈآفس میں اشتراک پردستخط کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ یہ اقدام لائف بوائے کی جانب سے لوگوں میں حفظان صحت کی اہمیت اجاگرکرکے زندگیوں کو محفوظ بنانے کے عظیم مقصد کا حصہ ہے ۔ہر پاکستانی کےلئے صحت کی دیکھ بھال کی مفت رسائی فراہم کرنے کے وژن کے پیچھے وہ سوچ ہے کہ ملک کے 50%سے کم لوگوں کو صحت کی سہولتیں دستیاب ہیں ۔ اس عزم کے پیش نظرکہ اس چیلنج کا مقابلہ کرکے یہ ضرورت پوری کی جاسکتی ہے، لائف بوائے صابن ایک طویل المدت انفرا اسٹرکچر تشکیل دے رہا ہے جس کےلئے صحت کہانی کے اشتراک سے صحت کی دیکھ بھال تک مفت رسائی کو ممکن بنایا جاسکے ۔

 

صحت کہانی ایک ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم ہے جو ٹیکنالوجی میں اضافے کے ذریعے ایسے ضرورتمندمریضوں کو مختلف شعبہ کے ماہرڈاکٹروں کے آن لائن نیٹ ورک سے رابطہ کا موقع فراہم کرتاہے، جو باکفایت طور پر یہ سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔لائف بوائے اس خدمت کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کےلئے ٹی وی ، ڈیجیٹل ذراءع پر مناسب مواد پیش کرنے کے علاوہ پوری قوم میں اپنے پیکس کا ذریعہ بھی استعمال کرے گا ۔ ان میں ہرپیک پر ہیلپ لائن نمبر درج ہوگا جس سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یہ ہیلپ لائن بھی بلامعاوضہ ہے اور پاکستان بھر میں دستیاب ہے اور اس پر مقامی اورعلاقائی دونوں زبانوں میں مشورہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

 

اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے یونی لیور پاکستان کی ڈائریکٹر بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر، اسماء حق نے کہا کئی سالوں سے لائف بوائے محض ایک صابن نہیں بلکہ یہ زندگی بچانے والی پروڈکٹ کی حیثیت رکھتا ہے جو جراثیم سے کڑی حفاظت دیتا ہے اور ہاتھوں کو حفظان صحت کے مطابق صاف رکھنے کی اہمیت کے بارے میں آگہی فراہم کرتاہے ۔ عالمی وبا کے دوران میں ، لائف بوائے باقاعدگی کے ساتھ ہاتھ دھونے کی ترغیب دینے میں سب سے آگے رہا ۔ اس برانڈ نے صارفین تک یہ پیغام پہنچانے کےلئے متعدد اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ۔ اس سفر کے اگلے قدم کے طورپراب لائف بوائے پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں کوصحت سے متعلق اعلیٰ معیار کے باکفایت مشورے حاصل کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے ۔

 

اس وقت ملک کی 50%آبادی کو ڈاکٹروں تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔ اس پارٹنرشپ کے ساتھ ، لاءف بوائے اپنا زندگی بچانے کا وعدہ اور مقصد پور ا کررہا ہے جس کے مطابق پاکستان بھر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز سے مفت مشورے فراہم کئے جائیں گے ۔ اس اشتراک سے خواتین ڈاکٹرزکو بھی کام کے لچکدار اوقات کی سہولت ہوگی جن کو اس وقت کیرئیر کے محدود مواقع دستیاب ہیں ۔

 

صحت کہانی کی ڈاکٹر سارا سعید نے اس اشتراک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا، لائف بوائے پاکستان میں گھر گھر پہچانا جانے والا بھروسے مند نام ہے جوبہتر حفظان صحت کے ذریعے صحت مندماحول کی بہتری کے مشن پر کاربند ہے ۔ اس کے ساتھ اشتراک ہمارے لئے ایک اعزاز ہے اور ہم اس اشتراک کے ذریعے پاکستان بھر میں ڈاکٹروں تک مفت رسائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پرامید ہیں ۔ لائف بوائے صابن ملک میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اس سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ یہ پیغام شیئر کریں یا ایسے لوگوں تک آگہی پھیلائیں جو اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں