Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

کمزور طبقات کی اواز کو سنا جائے، سیمینار

اس ہفتے کی اہم خبریں

ڈیرہ مراد جمالی

اج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک سیمینار بتاؤن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بی ار ایس پی بسلسہ خواتین پہ جنسی تشدد، جنسی استحصال، جنسی ہراسگی کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ سیمنار کے مہمان خاص اسداللہ سمالانی AC نصیراباد نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بی آر ایس پی کی کاوش کو سرہا اور ایک اہم موضوع پہ اگاہی دی، مگر ان کاوشوں کو مستقل ہونا چاہیے اور ضلعی انتظامیہ ہمیشہ مثبت کاموں کو سپورٹ کرتی رہے گی، اس کے علاوہ جو کہ اس سیمنار کے ذریعے سامنے آئی ہے کہ ضلع کے لیول پر ایک ایسا کمیٹی ہونا چاہیے جو جنسی تشدد کے کیسز کو دیکھے اور اس کاسدباب کرے، اس حوالے سے ہمارے افس اس بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بی آر ایس پی کے ساتھ مل کر کام کرنے لیے تیار ہے۔

سیمنار سے ڈاکٹر داود ریاض ہیڈ اف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نصیرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس قسم کے مزید سیمنار ہونے چاہیے اور بی ار ایس پی کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو مدعو کیا جائے اور انہے موقعہ دیا جائے کہ اپنے مسائل کھل کر بیان کریں، مزید انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان میں 11 ڈسٹرکٹ میں اگاہی مہم کا انعقاد کرواہ رہے ہیں، تاکہ جنسی تشدد، جنسی استحصال اور ہراسگی پہ اگاہی ہو اور کمزور طبقات کی اواز کو سنا جائے اور ان کا سدباب کیا جائے۔

سیمنار سے ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ڈپٹی ڈی ایچ او نصیر اباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان اگاہی پروگراموں سے ان کے ہیلتھ اسٹاف خصوصاً خواتین کو اعتماد ملا ہے اور ان اہم موضوعات پہ اب وہ کھل کر بات کرتے ہیں۔ سیمنار سے میر بہرام لہڑی پرسیاافیسر نے خطاب کرتے ہوئے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے اس وقت تک 33 اگاہی سیشنز بلوچستان کے 11 ڈسٹرکٹ میں کرچکے ہیں اور تقریباً 14 سو مرد خواتین، جن میں افغان مہاجرین اور خواجہ سراء شامل ہیں کو جنسی تشدد، جنسی استحصال اور ہراسگی پہ اگاہی دے چکے ہیں، جس میں بی ار ایس پی کا زبردست کردار رہا ہے، اس کے علاوہ اج سے 11 ڈسٹرکٹ میں اگاہی سیمنار کا افتتاح کیا گیا ہے،

اج 60 سے زیادہ مرد و خواتین جو کہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں کو جنسی تشدد، جنسی استحصال اور ہراسگی پہ اگاہی دی گئ اور جلد ہم بلوچستان کے 11 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان موضوعات پہ تفصیلان ٹرئینگ دیں گے، تاکہ اگر کوئی خاتون جنسی تشدد، جنسی استحصال اور جنسی ہراسگی کا شکار ہو تو اس رپورٹ کرے۔ سیمنار سے لال ڈنو ڈسٹرکٹ مینجر بی ارایس پی نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا ایک اہم کاوش ہے جسکی بدولت ہم نے ایک اہم موضوع پہ 11 ڈسٹرکٹ میں اگاہی دی اور اس پروگرام کو اسی تسلسل سے جارہی رہنا چاہیے، سیمنار سے ڈاکٹر ایاز جمالی، ڈاکٹر عبدلقدیر، ڈاکٹر محمد نصیر، حاجی فضل، عبدالصمد، میڈم زر بی بی، مس تہمینہ، زبیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا، پروگرام کو صدام ابڑو کوارڈینٹر اشفاء نے احسن طریقے سے چلایا اور اختتام کیا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں