Wednesday, March 12, 2025
No menu items!

فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں قائم آئی سی یو اور دیگر مشینری بجلی نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہے، ینگ ڈاکٹرز

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: پریس ریلیز

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر یاسر خوستی منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی ترجمان ڈاکٹر یاسر اچکزئی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف محمد شہی، فاطمہ جناح ہسپتال کے آرگنائزر ڈاکٹر گل حبیب کاکڑ، ڈاکر زین اللہ کاکڑ، ڈاکٹر منصور مری کے علاوہ کثیر تعداد میں ڈاکٹر نے شرکت کی

اجلاس میں فاطمہ جناح ہسپتال کے مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی اجلاس میں شعبہ امراض سینہ کے سر براہ پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان کی خدمات کو انتہائی قدر سے سراہا گیا اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر شیرین خان کو ان کی خدمات پر سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے اجلاس میں حکومت کی جانب سے فاطمہ جناح ہسپتال میں10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی مذمت کی گئی

 

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فاطمہ جناح جناح ہسپتال کے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طو رپر حل کریں ہسپتال میں قائم آئی سی یو اور دیگر مشینری بجلی نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہے جو کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اجلاس میں ہسپتال کو سیکورٹی کی فراہمی، ڈاکٹرز کے رہائش گاہوں کی تعمیر حکومت سے بھر پور مطالبہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی فاطمہ جناح  ہسپتال کے ٹیچنگ پوسٹ کو پبلک سروس کمیشن سے مشتہر کر نے کا بھی مطالبہ ہوا

بعدازاں ینگ ڈاکٹرز کے صوبائی صدر نے دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ ہسپتال کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے بہتر انتظام پر ہسپتال ک ے ایم ایس ڈاکٹر امین اللہ مندوخیل کی کا وشوں کو سراہا آخر میں صوبائی صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے ہسپتال کے ایم ایس اور پروفیسر ڈاکٹر شیریں خان کو ینگ ڈاکٹر ز کی طرف سے ہسپتال کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی گئی اور کہا کہ ینگ ڈاکٹرز فاطمہ جناح ہسپتال کی بہتری کیلئے ہر حد تک جائے گی۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Linebet Resmi Web Sitesi Spor Bahisleri Empieza Casino

Qizilbilet Yohohobet Türkiye Bahis Sitesi Qizilbilet Yohohobet Giriş Adresi Spor Bahisleri 》 Bonus KoduContentTürkiye’de Mostbet’te Hesabınıza Giriş Yapın: AdımlarIn...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں