Sunday, June 29, 2025
No menu items!

بلوچستان کے 37یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

بلوچستان کے 9اضلاع میں انسداد پولیو کے مہم کا آغاز سیکرٹری صحت صالح ناصر نے بچے کو قطرے پلاکر کردیا اس سلسلے میں والدین سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیو مہم 37یونین کونسلز میں 7دن تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 575ٹیمیں 1لاکھ 27ہزار53 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

 

پولیو کے 7روزہ مہم کے دوران کوئٹہ کے ایک یونین کونسل پنجپائی، قلعہ سیف اللہ کے 2 یونین کونسل، پشین کے 4یونین کونسل،چمن کے 5یونین کونسل، قلعہ عبداللہ کے 6یونین کونسل،چاغی کے 9یونین کونسل،لورالائی کے 3یونین کونسل،نوشکی کے 4یونین کونسل اور ژوب کے 3یونین کونسل میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

سیکرٹری صحت صالح ناصر نے والدین، علماء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مہم کے دوران تعاؤن کی اپیل کی ہے۔ واضح ہے کہ جنوری 2021سے بلوچستان پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

- Advertisement -spot_img
پاکیزہ خان
پاکیزہ خانhttps://quettaindex.com
پاکیزہ خان پاکستانی فری لانس صحافی ہے اور کوئٹہ انڈکس کے لیے صحت جیسے اہم مسائل پر رپورٹنگ کرتی رہی ہے اور وہ ڈاکومینٹری سکپرٹنگ پر بھی عبور رکھتی ہے۔ پاکیزہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ وہ صحافت کے علاوہ فلم انڈسٹری سے بھی منسلک ہے
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Find Trustworthy Online Gambling Establishment Ireland Sites With Our Help

Top 10 Casino Gambling Web Sites For Real Cash Within The Usa 2025ContentWhat Are The Best Online Casinos For...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں