Home صحت نصیراباد؛ ڈبلیو ایچ او کے تحت 17 زچہ و بچہ سینٹر کا قیام

نصیراباد؛ ڈبلیو ایچ او کے تحت 17 زچہ و بچہ سینٹر کا قیام

0
نصیراباد؛ ڈبلیو ایچ او کے تحت 17 زچہ و بچہ سینٹر کا قیام

نصیراباد؛

بلوچستان میں گزشتہ سیلاب سے نہ صرف حالات زندگی متاثر ہوئی بلکہ اکثر صحت کے بنیادی مراکز سمیت زچہ و بچہ سینٹرز بھی مکمل تباہ طور پر تباہ ہوئے ۔ جس سے بچوں کی پیدائش کے وقت سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے خواتین اور بچوں کے اموات کا خدشہ تھا ۔

ڈبلیو ایچ او نے نصیر آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 17 زچہ و بچہ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے نہ صرف خواتین کو طبی سہولیات فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ حمل کی دوران پچیدگیوں کو جدید حالت کے مشینری فراہم کیا گیا جس سے بچوں کی پیدائش کے وقت ماں اور بچے کی اموات کی خدشات کو کم کیا جاسکے ۔

 

ڈبلیو ایچ او کے طرف سے ڈویژن کے تمام اضلاع ،صحبت پور میں تین، نصیر آباد میں چار ،جعفر آباد میں دو ، اوستہ محمد میں دو ،جھل مگسی میں تین جبکہ کچھی میں تین تمام سہولیات سے آراستہ زچہ و بچہ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ڈبلیو ایچ او کے جانب سے تباہ شد صحت مراکز کی بحالی اور دیگر وبائی امراض کے بروقت نگرانی اور ملیریا، ٹائفائیڈ، خسرہ ،روبیلا اور دیگر سکن انفیکشن اور پانی سے پھیلنے والے امراض کے لیے بڑی پیمانے پر ادویات فراہم کئے گئے بلکہ اب تک فراہم کیا جارہا ہے۔ڈبلیو ایچ کے مختلف وبائی امرض سے بچنے کے لیے نگرانی کا نظام بھی چل رہا ہے۔

 

کمشنر نصیر آباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی ڈبلیو ایچ او کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے بتاتے ہے کہ سیلاب سے ڈویژن کے اکثر صحت کے مراکز تباہ ہوچکے تھے جن کے بحالی میں ڈبلیو ایچ او نے ہم کردار ادا کیا جبکہ ڈبلیو ایچ کے بروقت اقدامات سے بڑی پیمانے پر انسانی جانوں کو بچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پالیتا کی جانب سے ڈویژن کے مختلف تباہ شدہ ہسپتالوں اور صحت مراکز کا متعدد بار دورہ کیا اور محکمہ صحت کو مکمل طور پر مدد فراہم کیا گیاہے ۔

ڈبلیو ایچ کے قائم کردہ زچہ و بچہ مراکز کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کی شکار بچوں کے لیے نیوٹریشن سٹبلائزنگ مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے غذائی قلت کی شکار بچوں کے علاج معالجے سمیت صحت بخش غذا بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ غذائی قلت کی شکار بچوں کے اموات میں کمی لائی جاسکیں۔

ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نصیر ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 7 ایمبولینس بھی فراہم کئے گئےہیں ۔جس میں نصیر آباد،جعفر ابا اور صحبت پور بھی شاملِ ہے

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں