کوئٹہ
مشیر برائے سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز عالم شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کا وزٹ کیا۔اس موقع پر سید فیروز عالم شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو میں سمندر ، ہوا، پانی اور سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے والی مصنوعات کے نمائشی سٹالز، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، آئل اینڈ گیس، میری ٹائم، کے پی ٹی، پورٹ قاسم، فشر مین، ہیلتھ اینڈ سیفٹی، اور دیگر ممالک کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو میں ایک سو سے زائد ملکی اورغیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے اسٹال لگائے ہیں۔
مشیر برائے سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز عالم شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپومیںپاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی صلاحیتوں اورپاکستان میں بلیو اکانومی کے مواقعوں کو شاندار طریقے سے اُجاگر کرنے پر پاکستان بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔مشیر برائے سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز عالم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپوکے انعقاد سے پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں پذیرائی ملے گی اور غیر ملکی ٹریڈنگ کی صورت میں زرمبادلہ کے زخائر غیر معمولی اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی۔
مشیر برائے سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں بلیو اکانومی کے بہت سے مواقع موجود ہیں، سمندر کے اندر سولر پینل نصب کر کے سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے ، فلوٹنگ سولر سسٹم اور آف شور ونڈ پروجیکٹس سستی توانائی کے ذریعہ بلیو اکانومی کے مواقع کو بڑھا سکتے ہیں، سمندر میں ہوا کی رفتار زمین کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہوتی ہے اس لیے سمندر اور ساحل سمندر پر ونڈ ٹربائن لگا کر سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے جو کہ کوسٹل ایریا کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔