اسلام آباد
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اور مائیکروسافٹ نے پاکستان میں ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ (ای ٹی اے) کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان بھر میں یونیورسٹی کے طلبا کیلئے 100,000 مفت ٹیکنالوجی سرٹیفکیشنز کا اعلان کر دیا ۔ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کا تعاون طلبا کو بااختیار بنا نے سمیت علم کیساتھ ملازمت کے مو اقع بھی فراہم کر تا ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ مائیکروسافٹ جیسی کمپنیوں کیساتھ اس طرح کی شرا کت داریاں طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کر نے کیساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے بااختیار بناتی ہیں ،
ہماری معیشت کا مستقبل صرف تعلیم یافتہ افرادی قوت کیساتھ وابسطہ ہے۔مائیکروسافٹ اپنے امیجن کپ کے عالمی مقابلے کے ذریعے تخلیقی ذہنوں کو آگے لانے میں مددگار ثابت ہوا ہے جہاں ای شرکا ء اپنے آئیڈیاز کو عملی طور پر کامیاب سٹارٹ اپس میں تبدیل کر کے کمپنیاں بناتے ہیں۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ یہ ایچ ای سی کیلئے قابل فخر لمحہ ہے کہ ہمارے ٹیلنٹ کو عالمی پلیٹ فارمز پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ہمارے طلبا کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن ہو تا ہے ۔
کنٹری ایجوکیشن لیڈ برائے اردن، لبنان، پاکستان جبران جمشید نے تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جد ید دور میں اقتصادی تر قی کو تیز کرنے، افرادی قوت میں اضافے، علم پر مبنی معیشت کی طرف منتقلی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ٹیکنالوجی کا کردار اہم ہے ۔ٹیکنالوجی کا سب سے اہم استعمال تعلیم کو بہتر بنانا ہے اور ابھی تک بہت سے ممالک میں ہم نے تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی نہیں دیکھی ۔ ہمیں ایچ ای سی کیساتھ شراکت کرنے پر فخر ہے ۔ فری اسکلز انیشیٹو پروگرام میں طالبعلموں کو کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی ماہرین کی نگرانی میں Dynamics 365، مائیکروسافٹ 365،مائیکرو سافٹ Azure جیسی ٹیکنالوجیز پر ٹریننگ دی جا ئے گی ۔ تقریب میں کئی نامور وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، طلبا اور دیگر شراکت داروں نے بھی شرکت کی۔