Thursday, January 23, 2025
No menu items!

ٹرپل اے ایسوسی ایٹس ایک اور پا کستانی سٹار کو سامنے لے آیا

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد

عروبہ علی ملائیشیا میں ہو نے والی بائیسویں سراواک جونیئر انٹرنیشنل گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ عروبہ علی کو ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے سپا نسر کیا ہے ۔مختلف کھیلوں میں ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے عروبہ علی کو اپنے برانڈ کا نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

عروبہ علی نے 2015 میں 14 سال کی عمر میں ایک گالف کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں اپنا پہلا گالف ٹورنامنٹ2016میں جیت لیا۔عروبہ علی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں قومی سطح کی چیمپئن شپ کھیلنے سے لے کر قومی کھلاڑی بننے تک کا طویل سفر طے کیا ۔ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے عروبہ کو اس مقام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا جو اب ایک بین الاقوامی چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

 

ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے مختلف کھیلوں جیسے کرکٹ، مکسڈ مارشل آرٹس، ایتھلیٹکس، باکسنگ، فٹ بال، گالف، ورچوئل گیمنگ جیسے کئی کھیلوں میں خواتین اور مردکھلاڑیو ں کو سپا نسر کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں عروبہ علی نے کہا ہے کہ یہ آسان سفر نہیں تھا اس دوران کئی بار جیتی کئی بار ہار ی ۔ میرے والد وہ شخص تھے جو اس سفر میں میرے ساتھ رہے۔ میرے خاندان ، اساتذہ کی مدد اور تعاون نے میری کمزوریوں کو طاقت میں بدلا،ٹر پل اے ایسوسی ایٹس نے بھی ہر ممکن مدد کی اس کے بغیر اتنا لمبا سفر طے کر نا مشکل تھا ۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں