Thursday, January 23, 2025
No menu items!

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی تمام ۸ لیبارٹریز کو کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی سند حاصل ہوگئی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کراچی

کہتے ہیں، ‘معیار ایک سفر ہے، منزل نہیں’۔  یہ بات مکمل طور پر آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ڈی این اے میں مجسم ہے جہاں معیارپر ، ہمارے چار رہنما اصولوں میں سے ایک، تعلق، رسائی اور اثر کے ساتھ مستقل طور پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور اسکو ترقی دی جاتی ہے۔
اسکی سب سے تازہ مثال ، ایک سفر میں ، پاکستان میں ہمارے آغا خانیونیورسٹی ہسپتال کی زیادہ تر ہے کلینیکل لیبارٹریز کے لئے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس –اسناد ہیں جو فروری 2017ء میں ہماری اور پاکستان کی پہلی امریکن پیتھالوجسٹس کی سند سے کافی عرصہ قبل شروع ہوا،  اس وقت سے اب تک آغا خان یونیورسٹی مین کیمپس کو دو مرتبہ یہ سند دی جاچکی ہے اوراب ہماری آؤٹ ریچ لیبارٹریز بھی کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس  سے سند یافتہ ہیں۔
آؤٹ ریچ لیبارٹریز ، لیبارٹری کی وہ سہولیات ہیں جو فوری طور پر معمول کے کلینکل نمونہ جات پر کاروائی کرنے کے سامان سے آراستہ ہیں اسلئے مریض اپنے لیبارٹریز ٹیسٹوں پر تیزی سے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔  آغا خان یونیورسٹی آؤٹ ریچ ہیلتھ نیٹ ورک میں، ہماری اسٹیٹ لیبارٹریز اپنے اپنے شہروں میں ، اور اس کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے جغرافیائی علاقوں میں خدمات انجام دیتی ہیں ۔ ٹیسٹنگ کا اعلیٰ ترین معیار کا وہی درجہ پاکستان میں آغا خان یونیورسٹی کی 290 سے زائد لیبارٹریز میں پیش کیا جاتا ہے ، جس حقیقت کی کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس ایکریڈیٹیشنز خارجی طور پر تصدیق کرتا ہے۔
اس جدید ترین سند کے مرحلے سے، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی مرکزی لیبارٹری اور کراچی، لاہور، راولپنڈی ، پشاور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد اور سکھر کی آؤٹ ریچ لیبارٹریز ، یہ سب اب کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی سند یافتہ ہیں، جو ہمارے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو قابل اعتماد معیار کی ٹیسٹنگ کے لئے ان کو پہلے سے زیادہ بھروسہ فراہم کررہی ہیں جو آغا خان یونیورسٹی فراہم کرتا ہے اور اس کے لئے پہچانا جاتا ہے۔
یہ سند تصدیق کرتی ہے کہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی کلینیکل لیبارٹریز ہمارے مریضوں کو ہر مرتبہ بروقت اور درست نتائج فراہم کرنے کے لئے اور 3500 سے زائد بین الاقوامی اسٹینڈرڈز پر عمل کرتی ہیں جو بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کے لئے ضروری ہیں۔
ڈاکٹر آرون ہین، ڈاکٹر اسٹیفن ویبر اور محترمہ لینانا سیجن پر مشتمل تین انسپکٹرز کی ٹیم نے، جو کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کے ٹریننگ پروگرام کی اہلیت کے حامل پریکٹس کرنے والے پیشہ ور افراد ہیں ، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی کلینکل لیبارٹریز کے حقیقی اور موقع پر موجود آڈٹس پر کام کیا۔
آڈٹس ، معیار کے ریکارڈز، عملے کی اہلیتوں، ٹیسٹس کی توثیق، سامان، سہولیات، حفاظت کے پروگراموں اور 3500 سے زائد پیمانہ جات کی مکمل تنظیم جن کو پورا کیا جانا چاہیے، ان کے ایک جامع تجزیے پر مشتمل تھے۔
اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکبار دیتے ہوئے، آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے کہا،”پورے پاکستان میں ہمارے لیبارٹری نیٹ ورک کے وسیع تاثر نے آغا خان یونیورسٹی کے ایک قومی ادارہ بننے میں اپنا حصہ ڈالا ہے”، اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ہمارے پاس بہترین لیڈرز اور لوگوں کی ٹیمیں ہیں جو ملک بھر میں ہماری لیبارٹریز میں کام کرتے ہیں، ہر ایک نے اس کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے”۔
ڈاکٹر فرحت عباس، عبوری چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، آغا خان یونیورسٹی ہیلتھ سروسز، پاکستان نے ، اس سند کے عمل میں شامل تمام ٹیموں کی سخت محنت، ذمہ داری اور انتساب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر اور خوشی کا ایک بڑا لمحہ ہے۔  “میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ صرف ایک جُز کی کارکردگی نہیں ہے بلکہ مختلف اجزاء ہیں جن کے امتزاج کا نتیجہ یہ کامیابی ہے۔   صحت کی دیکھ بھال کے تناظر میں ، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم اپنے سسٹم کا کیسے استعمال کرسکتے ہیں اور ملک میں صحت کے پورے سسٹم کی تشکیل نو میں ایک کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر ارم خان، چیئر ، شعبہ پیتھالوجی اینڈ لیبارٹری میڈیشن ، آغا خان یونیورسٹی، نے وضاحت کی کہ کس طرح آغاخان یونیورسٹی ہسپتال پاکستان میں معیار اور تشخیصی خدمات میں ایک وضع متعین کرنے والا رہا ہے۔
“ہماری مرکزی لیبارٹری کے لئے پہلے اور اب ہماری چار علاقائی آؤٹ ریچ لیبارٹریز کے لئے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی سند حاصل کرنا ہمارے لئے ایک فخر کا مقام ہے ،  جو تشخیصی خدمات کے اعلیٰ ترین معیارات کو پروان چڑھانے کے لئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے مسلسل عہد کی عکاسی کرتا ہے جو براہ راست مریض کی دیکھ بھال اور انتظام پر اثر انداز ہوتے ہیں”۔
منگل، 6 دسمبر 2022ء کو آغا خان یونورسٹی روڈ کے کیمپس میں ہونے والی بعد از آڈٹ کی تکمیل کی تقریب میں، کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی ٹیم نے اپنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ٹیموں کی کوششوں کو سراہا جو روزانہ اپنی لیبارٹریز میں اعلیٰ ترین معیار کے اسٹینڈرڈز برقرار رکھنے میں شامل تھیں۔
کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی سند کے حصول پر مبارکبار دینے ہوئے ڈاکٹر آرن ہان، چیف آڈیٹر ، کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے تمام نیٹ ورک کے اعلی معیار کے اسٹینڈرڈز کی تعریف کی اور کہا کہ، “آپ کے معیار کے سسٹمز بہت مضبوط ہیں اور آپ کے  پاس قابل لوگ ہیں جو آپ کی لیبارٹریز کا انتظام چلاتے ہیں۔  آپ پاکستان بھر میں لیبارٹری سسٹمز کے لیڈر ہیں”۔
کامیابی میں شامل ٹیموں کی سرگرمی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق غنی، آغا خان یونیورسٹی کے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی سند کے ڈائریکٹر نے کہا، “مریض کے علاج اور اس کے انتظام کے تمام کلینیکل فیصلوں کے 70 فیصد لیبارٹری کے نتائج پر مبنی ہوتے ہیں۔  آغا خان یونورسٹی ہسپتال کی مرکزی لیبارٹری پاکستان میں پہلی لیبارٹری تھی جس نے 2017ء میں کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس کی سند حاصل کی”۔ ڈاکٹر غنی نے مزید کہا کہ،
“آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں ہمارا مشن ملک بھر میں اعلی معیار کی  ڈائیگنوسٹکس کی دستیابی ہے”۔
معیار کی ٹیسٹنگ کا کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس سند یافتہ درجہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے دستیاب ہے، پاکستان میں 240 سے زائد مقامات پر مریضوں  کی بہبود کے لئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔  اس کے علاوہ، اہل اور اس کو قبول کرنے والے مستحق افراد کو ملک میں سو سے زائد مقامات پر زکٰوۃ بھی پیش کی جاتی ہے۔
- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں