Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

کلچر آن لائن کے تحت روشنیوں کے شہر کراچی میں بلوچستان کے رنگ سجانے جارہے ہیں، حدیل ساحل البلوشی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
بلوچستان کی ثقافت کی جہاں ملک میں اور دنیا بھر چرچے ہیں وہاں کلچر آن لائن کی ٹیم روشنیوں کے شہر کراچی میں بلوچستان کے رنگ سجانے جارہے ہیں۔ اس ثقافتی نمائش میں بلوچی ثقافت کے مختلف نمونے رکھے جائیں گے۔ 16اکتوبر کو منعقدہ ہونیوالے اس پروگرام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے ثقافت کو روشناس کرنا ہے ۔

 

کلچر آن لائن کی سربراہ حدیل ساحل البلوشی نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ اس نمائش میں بلوچ ثقافتی ڈانس، بلوچستان کی تاریخ، بلوچستان پلس، بلوچی روایتی جیویلرز،بلوچستان میں فن اور ثقافت،بلوچستان کے کھانے اور فٹ بال کے علاوہ بھی کئی ثقافتی و روایتی چیزیں اس نمائش کا حصہ ہوں گے۔

 

 

کوئٹہ انڈکس سے بات چیت کے دوران حدیل ساحل البلوشی نے کہا کہ ثقافت کو زندہ رکھنا ثقافتی سرگرمیوں سے ممکن ہے اور ہمیں اپنی ثقافت کو ہر حال میں زندہ رکھنا ہوگا۔ جن قوموں نے ثقافت کو فروغ نہیں آج یا ان قوموں کی زبانیں بھی دفن ہوچکی ہے اور یا پھر ان کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔ ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے اور ہم اس کے ذریعے پوری دنیا امن، بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کا پیغام دے سکتے ہیں۔

 

حدیل ساحل کے مطابق ثقافت کو زندہ رکھنے میں فوٹوگرافروں،سماجی کارکنان، آرٹ اور ڈیزائن، کشیدہ کاری، فیشن ڈیزائنرزمصنفین، شعرائ، فنکار، اور گلوکار کے علاوہ ، سیاحت، ویڈیو،، فنون لطیفہ اور ماہر ارائش خانہ کے علاوہ بھی متعدد ذرائعوں کا اہم کردار ہے۔ ہمیں ان تمام ذرائعوں سے فائدہ حاصل کرنا ہوگا۔ تاکہ اپنی آنیوالوں نسلوں کو اپنی ثقافت تحفے دے سکے اور میرے خیال میں اپنی مکمل اور جامع ثقافت اپنے قوم سب سے بہترین تحفہ ہے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Türkiye’nin En Güvenilir Şans Oyunları Sitesi Bets10 Giriş”

Günün On The Internet Maçları Online Yayınları Izleyin Canlı Spor Bahisleri 1xbet ᐉ 1xbet ComContentRulet Nasıl Oynanır – Rulet...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں