ملٹی میڈیا دہشتگردی کا کمر تھوڑ کر رکھ دیں گے ،...

دہشتگردی کا کمر تھوڑ کر رکھ دیں گے ، ثمینہ ممتاز

-

- Advertisment -

کوئٹہ;

سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے گزشتہ روز ضلع بولان کی تحصیل میں ڈھاڈر کے قریب بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر خود کش حملے میںبلوچستان کانسٹبلری کے جوانوں اور عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ وطن کی حفاظت جیسے فرض پر مامورسیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔صوبے کی عوام دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیںاور ان کارروائیوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں جو کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں کو استعمال کر کے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے اور نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہولیکن ُاس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ یہ واقعہ امن و امان کی فضا ءکو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے اور دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں دہشتگردی کی فضاءقائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں