Sunday, June 29, 2025
No menu items!

بیوٹمز سمیت پاکستان کی سات جامعات پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے کنسوشیم میں شامل ہو گئیں

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ، پریس ریلیز :

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)میں منعقدہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے تحت دو روزہ سیمنار میں ’’سی پیکـ کنسوشیم آف بزنس اسکولز‘‘تشکیل دے دیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال تھے جبکہ چائینا ایسوسی ایشن آف ہائیر ایجو کیشن کے صدر ڈویوبو،ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر ارشد علی اورسی پیک کے کنسلٹنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد اصغر نے بھی خصوصی شرکت کی تقریب میں چین کی صف اول کی 9جامعات کے نمائندوں سمیت C9لیگ کے سات نمائندے بھی شریک ہوئے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے میںنئے دور کا آغاز ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کنسوشیم کا مقصد تعلیمی اداروں اوربزنس اسکولز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے جس سے اقتصادی اور انتظامی معاملات میں خاطر خواہ مدد ملے گی جس سے پاک چین حکومتیں استفادہ حاصل کر کے پاک چین اقتصادی راہداری کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں گے۔

کوئٹہ، ایک تقریب کے دوران بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اینڈمنیجمنٹ سائنسز (بیوٹمز)کے طلباء و طالبات خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزجدیدٹیکنالوجی سمیت کومسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن(IBA)،انسٹیٹیوٹ آف بزنس سائنسز(IMS)، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(LUMS)،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈولپمنٹ اکنامکس اور یونیورسٹی آف پنجاب شامل ہے جبکہ چین کی صف اول کی جامعات بھی اس کا حصہ ہونگی۔

 

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزجدیدٹیکنالوجی کا ’’سی پیکـ کنسوشیم آف بزنس اسکولز‘‘میں انتخاب بلوچستان بھر کے طالب علموں اور جامعات کیلئے باعث فخر ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جو کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی معشیت کا مرکز ہوگا اس کا محور اور مرکزی کردار ہمارا یعنی بلوچستان کا ہے۔

 

طلباء اور دیگر نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے لیس کر کے پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے بیوٹمز کے افسران اور اساتذہ کو سی پیکـ کنسوشیم آف بزنس اسکولز میں بیوٹمز کی بلوچستان کی جانب سے نمائندگی پر مبارکباد دی اور ہدایت دی کہ چین کی یونیورسٹیز کے ساتھ تعلیمی روابط اور اس کنسوشیم کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بھر پور محنت اور حکمت عملی مرتب کی جائے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں