Wednesday, January 22, 2025
No menu items!

ایک سال گزرنے کے بعدبھی پل کی تعمیر نہ ہو سکی، کرن بلوچ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

پی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں بولان میں پنجرہ پل بہ بننے پر افوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوںکے نتیجے میں ایک بار پھرعارضی پل بہہ گیاجس کے نتیجے میں کوئٹہ سبی روٹ پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے،

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پنجرہ پل ٹوٹ گیا تھا مگر ایک سال گزرنے کے بعدبھی پل کی تعمیر نہ ہو سکی ، ندی کے اندر ایک عارضی راستہ بنا دیا جاتا ہے جو تھوڑی سی بارش میں بہہ جاتا ہے،

 

اس صورتحال میں مسافراذیت ناک صورتحال سے دوچار ہو جاتے ہیں، ہزاروں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں اس بار بھی یہی صورتحال ہے ، پل بہہ جانے کے باعث کوئٹہ اور سبی کے درمیان رابطہ3 روز سے منقطع ہےجس کی وجہ سے بولان میں پھنسے مریضوں ، بزرگوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان میں دیگر مقامات پر بھی رابطہ پلوں اور شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر پنجرہ پل سمیت تما م متاثرہ پلوں کی تعمیر یقینی بنائے اور لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائے-

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں