بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزبلوچستان کے تعلیمی افق کا وہ درخشاں ستارہ ہے جس کا شمار دنیا بھر کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے بیوٹمز کاقیام 5اکتوبر 2002عمل میں آیا جس جا افتتاحاس وقت کے گورنر بلوچستان امیر المک مینگل نے کیا ،2ڈیپارٹمنٹس ،11 اساتذہ ،33اہلکار اور90طلباء سے آغاز کرنے والے بیوٹمز آج 30سے زائد ڈیپارٹمنٹس میں 574اساتذہکی زیر نگرانی 9197طلباء زیر تعلیم ہیںجبکہ بیوٹمز میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 82ہے،گزشتہ 15سالوں میں بیوٹمز سے فارغ التحصیل طلباء ملک کے مختلف محکموں اور اداروں اعلی عہدوں سمیت مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دے کر ملک و قوم کی ترقی اور خصوصاً بلوچستان پسماندگی مٹانے میںاہم کردار ادا کر ر ہے ہیں ۔
ا ن خیالات کا اظہاروائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز کے پندرہ سال مکمل ہونے کی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز تحقیق اور جدید تعلیم کی بلا تفریق فراہمی اور معاشرے کی تعلیمی ،معاشی اور معاشرتی ترقی کے منشور پر عمل پیرا ہے ۔
بیوٹمز کی پندرہ سالہ تقریبات کے سلسلے میں بیوٹمز میں آرٹ ایگزیبیشن کاخصوصی انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اساتذہ سمیت طلباء کے خصوصی فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیںجس میں مصوری اور مجسمہ سازی کے فن پارے خصوصی اہمیت کے حامل ہے جس سے بلوچستان کی تہذیب ،معاشرت ، رہن سہن ،رسم ورواج اور بدلتی ہوئی تہذیبوں کی بہترین عکاسی کی گئی ہے ۔
خصوصی نمائش میں اساتذہ ،فن مصوری سے وابستہ افراد اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکی کی بعد ازاں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بلو چستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی پندرویں سالگرہ کا کیک بیوٹمز کے طلباء کے ہمراہ کاٹا اور اساتذہ و طلباء کو بیوٹمز کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔