ملٹی میڈیا پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

آج ملک میں محبت ، برداشت، بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہوگا

-

- Advertisment -

کوئٹہ

پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام میں اہل وطن اور دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے جوہمارے آباﺅاجداد نے بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا،

 

قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ امجد اینڈ سنز نٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امجد فاروق امجد نے جشن آزادی کے موقع پر ملک میں محبت اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پرچم ہمارے اتحاد کی علامت ہے، ہم سب ایک ہیں، نفرت، تقسیم اور فساد پھیلانے کی ہر کوشش کو مل کر ناکام بنانا ہو گا،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت کی اشد ضروت ہے کیونکہ معاشی آزادی کے بغیر آزادی کا تصور ناممکن ہے۔

 

پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے کہاکہ ہمیں اپنے شہداءاور پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک وطن عزیز کے دفاع کی خاطر دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔امجد اینڈ سنز نٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امجد فاروق امجد نے پاکستانی قوم سے درخواست کی کہ ثابت قدم رہیں اور ملک کی ترقی کیلئے دل و جان سے کام کریں، آج قوم کو درپیش سماجی، سیاسی، معاشی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، آئیں عزم کریں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں