کھیل کھلاڑی ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے کیک کاٹنے...

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

ارشد انصاری ، اقبال ہارپر، محمد بابر،یاسر سلطان، اعجاز الحسن شاہ، مخدوم بلال، نسیم قریشی سمیت دیگر کی شرکت

-

- Advertisment -

لاہور

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور لاہور پریس کلب کے تعاون سے دنیا بھر میں سپورٹس جرنلسٹس کی خدمات کے اعتراف میں لاہور پریس کلب میں ایک سادہ مگرپروقارتقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

 

تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن محمداقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر، خزانچی عبدالقیوم ، جیولین تھرو کے ایشین گولڈ میڈلسٹ یاسر سلطان،پاکستان ریلوے کے پبلک ریلیشنز آفیسر اعجاز الحسن شاہ، پی ایس جے ایف کے ایگزیکٹو ممبر عمران شیخ ، طاہرچوہدری،سینئر جرنلسٹ مخدوم بلال،واپڈا این ٹی ڈی سی کے ڈائریکٹر پی آر شوکت علی اور منیجرپی آر ابراہیم لکی،سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر اور یو بی ایل کے سپورٹس سربراہ نسیم قریشی، پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے سیکرٹری انفارمیشن محمدقیصر چوہان ، سینئر فوٹو جرنلسٹس محمد کلیم اور عامر خان سمیت ممبران نے شرکت کی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصار ی نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ملک کا نام روشن کرتے ہیں اسی طرح کھیلوں کے صحافی بھی بیرون ملک جاکر اپنے کردار کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کرتے ہیںاور صحافی کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وفاقی وصوبائی حکومتیںکھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے بھی ہر ممکن اقدامات کرے۔ پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہوتا ہے ینگ ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے اور ان کو گروم کرنے کی ذمہ داری بلا شبہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کی ہوتی ہے لیکن کھلاڑیوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے اور اسٹار بنانے میں سپورٹس جرنلسٹس کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 

سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر اور یو بی ایل کے سپورٹس سربراہ نسیم قریشی نے ورلڈسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر کھیلوں کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میںدو جولائی کو ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا جا رتاہے جس کا مقصد کھیلوں کے فروغ کےلئے سپورٹس جرنلسٹس کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں سپورٹس جرنلسٹس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوریو بی ایل اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں