کوئٹہ
بلوچستان کے صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کا کڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق بلوچستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے، لائیوسٹاک کیلئے بہترین ویکسین ادویات اورانجکشن وغیرہ بھی فراہم کئے جائیں گے،
تمام اضلاع میں مال مویشیوں کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر بخت محمد کا کڑ نے کہا کہ لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کیلئے ہم مستقبل میں موبائل بس ہسپتال بنائیں گے جس میں پورٹ ایبل الٹرا ساو ¿نڈ، پورٹ ایبل ایکسرے، ایگزامینیشن ٹیبل، میڈیسن ،سپلائی ریک، ویکسین بینک، ویٹرنری آلات، تشخیصی ٹیسٹ (ہیمیٹولوجی، مائیکروسکوپی وغیرہ) کی سہولیات موجود ہیں،
سرجیکل سیکشن میں سرجیکل ٹیبل، اینستھیزیا کا سامان اور الائیڈ ویٹرنری آلات وغیرہ بھی موجود ہوں گے ،لائیو سٹاک فارمنگ کی وجہ سے دور دراز علاقوں تک پہنچنا اکثر ممکن نہیں ہوتا جس وجہ سے یہ موبائل بس ہسپتال مددگار ثابت ہوگی اوریہ ہسپتال موبائل ویٹرنری سروس ڈیلیوری کیلئے بہترین ٹول ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کا کڑ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ میٹ اینڈ ڈیری پراسیسنگ زون قائم کیا جائے گا، دوددھ اور گوشت کی برآمدات کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، لائیوسٹاک فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کر کے سالانہ کروڑوں ڈالر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔