ملٹی میڈیا ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا...

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

-

- Advertisment -

کوئٹہ

سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ  یہ پاک وطن ماں جیسی ہے اور ماں سے کوئی کیسے ناراض ہوکر اسے سے محبت چھوڑ سکتا ہے یہ زمین جیسے ہم پاکستان کہتے ہیں اسکی محبت ہمارے دلوں و رگوں میں تاقیامت رہےگی۔

ثناء درانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے کہ سیاسی انتظامی یا ذاتی اختلافات کی بنیاد پر ملک مخالف اندرونی و بیرونی سازشیں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے پوری قوم اکھٹی ہوکر تمام تر اختلافات ختم کرکے پاکستان زندہ آباد کہے جو پاکستان کو نہیں مانتا وہ ہمارا کھلا دشمن اور اس مٹی کا خائین ہے۔ سیاسی معاشی لسانی و مذہبی اختلادات کی بنیادوں پر پاکستان مخالف رویوں کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی اسطرح کے اختلاف ہیں اور شاید مستقبل میں بھی رہیں لیکن اس بنیاد پر ملک کے خلاف کسی بھی سوچ سے ہمیں نفرت ہے ہم اس ملک میں آزاد تھے اور انشاللہ ہمیشہ آزاد رہینگے۔

اپنے بیان میں کہا کہ جب ملک معاشی سیاسی و انتظامی نامساعد حالات کا شکار ہو تو اسکے عوام کو ایک دوسرے پر الزام تراشیاں نہیں کرنی چاہیے بلکہ مل بیٹھ کر ایک ایک کرکے مسائل کا حل نکالنا چاہیے یہ اس ملک کا ہم پر قرض ہے اور ہماری آج کی سب سے اہم زمداری۔ پاکستان مخالف عالمی سازشوں کے خلاف ملک بھر میں سیاسی جماعتیں انتظامی ادارے عوام خصوصاً نوجوان بھرپور یکجہتی مساوات اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرکے ہمارے ملک و مستقبل کے تمام دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ بلاشبہ ملک اس وقت معاشی حالات اور مسلسل سازشیوں سے انتہائی کمزور ہوچکا ہے لیکن یاد رہے اسکی مظبوطی بقا اور گرداب سے نکالنے کی زمداری کا کا قرض بھی ہمارے ہی کندھوں پر ہے۔ جو پاکستانی اس ملک کو دوسرے کا ملک قرار دیتے ہیں وہ ذہنی غلامی کی عکاسی کرتے اور وطن فروشی کی بدترین مثال ہیں۔

مملکت خداداد ہم سب کا ہے حکومت رتبے مرعات اور ہر چیز کے حصول میں ناکامی پر ملک مخالف بیانیے اس ملک کے آئین قانون سماجی روایات کی سنگین خلاف ورزی ییں ہر طبقہ جان لے اس ملک کے حصول میں لاکھوں قربانیاں دی گئی ہیں اور آگے بھی دی جائینگی اسکے توڑنے والے خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتے۔ رب کی عطا کردہ اس نعمت آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے ضرورت اس امر کی ہے ہر ایک پاکستانی حکمران سیاسی جماعتیں ادارے اپنے اپنے حدود میں رہ کر قوم و ملک کی خدمت پورے جذبے سے کریں۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں