خدمات

گلوبل چنکس آ ف پاکستان کوئٹہ انڈکس (منصوبے) کے تحت دیگر کاروباری خدمات کی فراہمی کے ساتھ بلوچستان کے لوگوں کی در دل بننے اور ان کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے سماجی منصوبوں میں بھی اپنے رضاکاروں کی مدد سے خدمات سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ہم بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ملکر جامعات کی سطح پر بہت جلد سماجی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ کوئٹہ انڈکس کا سب سے پہلا قدم بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ اگر چہ ہم سکول، کالجز اور یونیورسٹی نہیں بنا سکتے لیکن کوئٹہ میں موجود سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غریب طلبہ کیلئے کتابوں کا بندوبست کرسکتے ۔ غریب طلبہ کیلئے کتابوں کی بندوبست ہمارے خدمات میں سرفہرست ہے اور پرائمری کی سطح پر قابل طلباء و طالبات کے لیے سکالرشپ فنڈ تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔


کوئٹہ انڈکس کے پاس گلوبل چنکس کی تجربہ کار ایونٹ آرگنائزنگ ٹیم موجود ہے۔ جو کسی بھی قسم سیمینار، ورکشاپ، فیسٹول، کیمپ اور دیگر تقاریب کے انعقاد میں مہارت رکھتے ہیں۔ جس میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ جبکہ تقریب کے دوران تقریب سے متعلق مختصر ویڈیو پیغام کی ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر اسے شائع اور ایچ ڈی کوالیٹی میں سوشل میڈیا پر براہ راست کوریج کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔


سماجی تنظیموں کے منصوبوںپر ڈاکومینٹری، کسی بھی موضوع پر مختصر دورانیہ کا فلم، کاروباری اشتہارات اور دیگر ویڈیو پروڈکشن میں بھی گلوبل چنکس زلاند میڈیا ایسوسی ایشن (زما پروڈکشن )کی مدد خدمات کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ شادی بیا اور دیگر تقریبات کے لیے فوٹوگرافی اور ڈیجیٹل البم، ویڈیو گرافی، ویڈیو ایڈیٹنگ اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔


کوئٹہ کے نوجوان رضاکار مطیع اللہ کے خون کے عطیے کیلئے آن لائن بلڈ ڈونر بینک کے منصوبے کو مزید بہتر بنانے اور اسے ایک ڈیٹابیس میں لانے کیلئے بھی انشاء اللہ بہت جلد کام کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ ان سماجی منصوبوں کیلئے ادارہ اپنے رضاکاروں کی مدد چندہ بھی جمع کرے گا۔ جس کا آڈٹ رپورٹ پیش کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے تاکہ خیراتی رقم کو غریب لوگوں کی فلاح کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ادارہ سماجی خدمات قطعا کاروباری غرض استعمال نہیں کرسکتا اور نہ ہی سماجی خدمات کا کاروباری سرگرمیوں سے کوئی تعلق ہے۔