Thursday, January 23, 2025
No menu items!

نئی دریافتوں کے ذریعے زندگی کو سہل بنانے کے مشن پر گامزن ہے،پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ

متحدہ عرب امارات اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کوششوں سے فراہم کردہ 25 اسکالرشپ سیٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ باہمی تعاون کے ذریعے تعلیمی ترقی کے دروازے کھولے جا سکتے ہیں

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ
تحقیقی اور تخلیقی علوم ہی دورِ حاضر کے چیلنجز پر قابو پانے اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کا بنیادی ذریعہ ہیں بیوٹمزاپنے قیام سے ہی تحقیقی اور تعلیمی میدان میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے نئی دریافتوں کے ذریعے زندگی کو سہل بنانے کے مشن پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کیا وہ یونائیٹڈ عرب امارات اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے انٹرمیڈیٹ پاس طلباء و طالبات کے لیے متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے آن لائن ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد رؤف، متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے نمائندے شعیب صاحب اور دیگر عملہ بھی موجود تھے آن لائن ٹیسٹ جو کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں منعقد ہوا حکومت بلوچستان کے کالجز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اہم قدم ہے یہ اقدام نہ صرف بلوچستان کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے روشن مستقبل کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ایک نادر موقع بھی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کوششوں سے فراہم کردہ 25 اسکالرشپ سیٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ باہمی تعاون کے ذریعے تعلیمی ترقی کے دروازے کھولے جا سکتے ہیں یہ ٹیسٹ بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق پروان چڑھانے کے عزم کی ایک عملی مثال ہے بیوٹمز اس اقدام کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ طلباء و طالبات عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں