اسلام آباد
ایل ایم کے ٹی نے اگنائٹ کے اشتراک سے نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو پشاور اور کراچی میں جا ری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ اس کے بعد ایل ایم کے ٹی سے چلنے والے این آئی سی ایس کی تعداد تین ہو جا ئے گی ۔ کمپنی پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور ملک کے متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی۔
اس موقع پر سی ای او LMKT عاطف رئیس خان نے کہا کہ ہم نیشنل انکیوبیشن سینٹرکراچی اورنیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور کے آپریشنز کے لیے اگنائٹ کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کیلئے پرجوش ہیں۔دونوں مراکز کے ساتھ ساتھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرحیدرآباد میں LMKT کا ٹریک ریکارڈ پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ہم کلیدی شعبوں میں جدت کو فروغ دینے، اپنے شراکت داروں کے ذریعے عالمی سطح کی مدد فراہم کر ینگے۔ کمپنی دونوں نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔قابل اعتماد شراکت داروں کے ساتھ مزید پانچ سالوں تک اپنی شراکت کو جاری رکھنا خوش آئند ہو گا ۔
گذشتہ چھ سالوں کے دوران، پاکستان بھر میں LMKT کے انکیوبیشن نیٹ ورک نے شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او اگنائٹ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کسی ملک کی خوشحالی اس کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔ پا کستان کی معیشت کے سنگ بنیاد کے طور پر ہم ایک جدید ترین سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کو شاں ہیں جو کاروباری افراد کی مدد سے ملک کوآگے بڑھا سکے۔نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی میں LMKT کے کنسورشیم کے رکن اور لکی لینڈ مارک کے علی سہیل ٹبہ نے بھی اس موقع پر