Sunday, June 29, 2025
No menu items!

پارٹی رہنماء کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر 25 ہزار نوکریوں کی فروخت کا الزام

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:

صوبائی وزیر زراعت بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر علی حسن زہری نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی ہاؤس کی بیچی جانیوالی نوکریوں سے متعلق وزیراعلی نے ان کی بات تک نہیں سنی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں 25 ہزار نوکریاں فروخت کی جا چکی ہیں۔ ان کی طرف سے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا بھی الزام لگایا گیا۔

 

میر علی حسن زہری کا کہنا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع حب میں 40 ہزار ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر اپنے من پسند افراد میں الاٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیٹر نمبر 1384 کے تحت بیروٹ، پیرکس، ڈام، وندر، سونمیانی، میانی اور چیچائی کے علاقوں میں زمینوں کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے، جس کی وہ سختی سے مخالفت کر رہے ہیں۔

 

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء کا کہنا کہ انہیں حب کے عوام نے اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے منتخب کیا ہے اور وہ ہر حال میں اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں

گے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں