کوئٹہ:
بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2017کی افتتاحی تقریب بروز پیر بیوٹمز میں منعقد ہوئی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی تھے بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2017 , 23تا2اکتوبر 2017تک جاری رہے گا جبکہ سالانہ اولمپیاڈ میں طلباء و طالبات ، اساتذہ و دیگر عہدیداران سمیت چار ہزار سے زائدکھلاڑی مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیںجس میںایتھلیٹکس، کرکٹ،فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، باسکٹ بال، رسہ کشی، شطرنج،والی بال جبکہ سٹوڈنس آفیئرز کے زیر اہتمام مضمون نویسی، تقریری و شعری مقابلہ،ڈرامہ کمپیٹیشن،اور مقابلہ موسیقی شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں بیوٹمز کے طلباء کی جانب سے خوبصورت مارچ پاسٹ پیش کیا گیا ۔
بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2017 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا کہ بیوٹمز میں اولمپیاڈ 2017کا انعقاد سالانہ سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے جس سے طلباء کی ذہنی و جسمانی صحت اور تعلیمی صلاحتیوں کی بہترین نشوونما ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اولمپیاڈ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں مثبت رجحانات ، اتحاد اور مثبت مقابلے کی فضاء کو تقویت دینا ہے جبکہ بیوٹمز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ بیوٹمز کے ہونہار طلباء نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا جبکہ بیوٹمز کے طلباء نے بیڈ منٹن،تن سازی،فٹبال، مارشل آرٹ اور رائفل شوٹنگ کے قومی و بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کیے۔
اولمپیاڈ کے پہلے روز بی ایس آئی آر اور بی ایس مائننگ نے مقابلے اپنے نام کیے جبکہ والی بال کے مقابلوں میں بی ایس کمیکل ،بی ایس الیکٹرونکس ،بی ایس میتھ اور بی ایس ٹیکسٹائل فتحیاب رہے ۔شطرنج کے مقابلوں میں بی ایس آئی آر ،بی ایس سول،بی ایس ٹیلی کام اور بی ایس پیٹرولیم اینڈ گیس نے میدان مارا جبکہ سکریبل کے مقابلوں میں بی ایس کمپیوٹر سائنسز ،بی ایس آئی ٹی اورمینجمنٹ سائنسز نے اپنے مدمقابل ٹیموں کو زیر کیا ۔