تصاویری جھلکیاں پشتون ثقافت خطے کی قدیم ثقافتوں میں سے ہے،...

پشتون ثقافت خطے کی قدیم ثقافتوں میں سے ہے، ثناء درانی

-

- Advertisment -

کوئٹہ: رپورٹ /تصاویر: دین محمد وطن پال
بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتو ثقافتی دن کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں ایک روزہ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پشتو روایتی خیمہ لگایا گیا، جس میں روایتی لباس میں ملبوس خواتین اور مرد حضرات بیٹھے نظر آرہے تھے۔ جبکہ پشتونوں کے روایتی لباسوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں دلچسپی لیں۔ بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ثناء درانی کے مطابق ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد علاقائی ثقافتوں کا روشناس کرنا اور اپنے روایات کو آئندہ آنیوالی نسلوں کو بہتر انداز میں منتقل کرنے کوشش ہے۔

 

 

ثناء درانی نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ پشتون ثقافت خطے کے قدیم ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ اس کو خطے میں اہم حیثیت حاصل ہے جو پاکستان اور افغانستان کے علاوہ کئی ممالک میں لوگ اس ثقافت کو اپنارہے ہیں۔ اس کی خوبصورتی ہی اس کی پہیچان ہے۔ پاکستان بین الثقافتی مرکز ہے جہاں پر مختلف قسم کے ثقافت پائے جاتے ہیں۔ تمام ثقافت ہمارے رنگ ہیں اور ہمیں اس کی تحفظ اور اسے روشناس کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے تمام ثقافت ہمارے ثقافت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

 

 

تقریب میں مختلف مکابت فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ جہاں تقریب میں نوجوان ثقافتی لباس میں ملبوس اور سر پر پگڑیاں رکھی ہوئی تھیں تو دوسری جانب خواتین بھی روایتی لباس میں ملبوس اور پشتون روایات کو اپنائے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ پشتون ثقافت دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کا اعلان سال 2015ء میں پشتو اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ پشتو بین الاقوامی سیمینار میں کیا گیا تھا جو ہر سال پاکستان اور افغانستان کے پشتون اکثریتی علاقوں میں منایا جاتاہے۔


کوئٹہ، بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتو ثقافتی دن کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں ایک روزہ ثقافتی تقریب میں لگائے خیمہ سٹال میں پشتون روایتی لباس میں ملبوس خواتین بیٹھی ہیں۔ (تصویر: دین محمد وطن پال)

کوئٹہ، بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتو ثقافتی دن کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں ایک روزہ ثقافتی تقریب میں لگائے خیمہ سٹال میں پشتون روایتی لباس میں ملبوس خواتین بیٹھی ہیں۔ (تصویر: دین محمد وطن پال)

کوئٹہ، بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتو ثقافتی دن کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں ایک روزہ ثقافتی تقریب میں لگائے پشتون روایتی کپڑوں کے سٹال میں خواتین دلچسپی لے رہی ہیں(تصویر: دین محمد وطن پال)

کوئٹہ، بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتو ثقافتی دن کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں ایک روزہ ثقافتی تقریب میں لگائے پشتون روایتی کپڑوں کے سٹال میں خواتین دلچسپی لے رہی ہیں(تصویر: دین محمد وطن پال)

کوئٹہ، بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتو ثقافتی دن کی مناسبت سے میلینئم مال کوئٹہ میں ایک روزہ ثقافتی تقریب میں لگائے گئے سٹال میں رباب اور تبلہ پر پشتو موسیقی کا ٹیون بجایا جارہا ہے۔ (تصویر: دین محمد وطن پال)

دین محمدhttp://www.watanpaal.com
دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں