ژوب
ژوب کے علاقے غریب آباد میں ہوباش نوجوان نے مندر میں مبینہ طور پر بچے کو ذدکوب کرکے ان سے بدفعلی کی کوشش کی ہے۔ علاقے میں خوف ہراس کا ماحول ہے، مکینوں کا اعلی حکام سے کاروائی کی اپیل کی ہے۔
گزشتہ دنوں غریب آباد کے علاقے میں ایک ہوباش نوجوان نے ایک کمسن بچے کو علاقے کے مندر میں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق موقع پر بچے والدین کے پہنچنے پر بچے کو ہوباش نوجوان کی چنگل سے آزاد کرا دیا گیا۔ ہوباش نوجوان کو مقامی مذہبی رہنماء کی سرپرستی حاصل ہے۔
اس سلسلے میں ژوب کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ہوباش نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ علاقے میں رواداری کو فروغ دی جاسکے۔ اور منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
علاقہ مکینوں نے وئٹہ انڈکس کو بتایا کہ ان ہوباش نوجوانوں کو علاقے کے با اثر شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔ اگر انہیں لگام نہ دیا گیا تو کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی کا واقعات رونماء ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مندر جیسے مذہبی اور مقدس مقام کو بھی نہ بخشا گیا ایسے مقامات کو یہ ہوباش نوجوان فحاشی کا اڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جسے کسی صورت نہ تو برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی ایسی سرگرمیوں پر خاموش بیٹھیں گے۔