انٹرویوز جامعہ بلوچستان کو 2013 کے برے حالات سے نکال...

جامعہ بلوچستان کو 2013 کے برے حالات سے نکال دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال

-

- Advertisment -

انٹرویو:مجیب اللہ اچکزئی

بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جامعہ اب برے حالات سے نکل گیا ہے ، یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں بہتری لانے اورساتھ ساتھ نقل کی روک اور کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، لڑکیوں کی کرکٹ ٹیم نے صوبے کی انٹر یونیورسٹیوں میں کرکٹ چیمپئین شپ چیت کر ٹرافی اپنے نام کی ہے جو ماضی کے حالات میں ناممکن تھا،یونیورسٹی کی گولڈن جیوبلی سیلیبریشن اور 2018کو اسپورٹس فیسٹیول کے طور پر منایا جائیگا جس کا باقائدہ اعلان مارچ سے قبل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ جلد ہی اشتہارات کے زریعے مختلف کھیلوں کے لئے کوچز کی تقرریاں کی جائینگی۔

 

 

کوئٹہ انڈکس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان2013 سے پہلے انتہائی برے حالات میں تھی ، تعلیم نہ ہونے کے برابر تھا تنخواہیں نہ ہونے کے باعث اساتزہ سڑکوں پر کشکول لیکر نکلنے پر مجبور ہو چکے تھے مگر ہم ان حالات سے نہیں گھبرائے اور نہ ہی ہمت ہاری جامعہ کی بہتری کے لئے دن رات ایک کر کے پلاننگ کی گئی اور تمام تعلیمی شعبہ جات میںجنگی بنیادوں پر فعال کرنے کے ساتھ ساتھ گورننس میں بہتری لائی گئی اور نقل کا مکمل خاطمہ کیا گیا اور اب جامعہ کھیلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہیں جس کے تحت یونیورسٹی میں جیمنیزیم قائم کر دیا گیا ہے اور گرائونڈزپر فنڈز خرچ کر کے ان میں بھی بہتری لائی گئی ہے ۔

کوئٹہ، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈین فیکلٹی اکرم دوست ایک اجلاس میں شریک ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ دین محمد وطن پال)

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جامعہ کے طلباء و طالبات جامعہ کے اندر اور دیگر یونیورسٹوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر کامیابیاں اپنے نام کر رہی ہیں ، انکا کہنا تھا کہ کھیلوں میں فٹ بال ، کرکٹ ، ہاکی ، سکواش ، ٹیبل ٹینس ، چیس اور دیگر کھیلوں کے لئے ٹیمیں بنائی جا چکی ہے اور انہیں پرکٹس کروا کرتیار کیا جا رہا ہے ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ یہاں سے لڑکیوں کی کرکٹ ٹیم نے صوبے کی انٹر یونیورسٹیوں میں کرکٹ چیمپئین شپ چیت کر ٹرافی اپنے نام کی ہے جو ماضی میں ناممکن تھا،انکا کہنا تھا کہ جامعہ میں اسپورٹس گالہ کی بھرپور تیاریاں جاری ہے منفی درجہ حرارت میں کرکٹ ، فٹ بال ، ہاکی اور ردیگر ان ڈور کیمز کے ٹرائلز اوراانٹر یونیورسٹی میچز کرا کر ان کی تیاری کی جا رہی ہیں جو جامعہ میںکھیلوں کے فروغ کے کئے اہم پیش رفت ہے ۔

 

 

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کا کہتا تھا کہ2018کو اسپورٹس فیسٹیول کے طور پر منایا جائیگا ، یونیورسٹی کی گولڈن جیوبلی سیلیبریشن بھی منائی جائیگی جس کا باقائدہ اعلان مارچ سے قبل کر دیا جائیگا ،انہوں نے کہا اکہ جامعہ بلوچستان جلد کاچر کی تقرریوں کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیکرکوچز کی تقرریاں کرے گی ۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں