Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

وزیراعلیٰ بلوچستان کا 13 سالہ طیبہ کے قتل کا نوٹس، سیاسی و سماجی حلقوں کی مذمت

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: انڈکس ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 13 سالہ طیبہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ پولیس ملزم کی 2 دن میں گرفتاری کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو 2 دن کے اندر اندر گرفتار کیا جائے۔ عدم گرفتاری کی صورت میں متعلقہ تھانے کے عملے کے خلاف کارروائی کیا جائے گی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر نور بلوچ کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے جس کی عمر 12 سال 13 کے درمیان ہے تاہم تفصیلی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

 
 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سماجی تنظیموں کے رہنماوں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے. حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی عمل میں لائی جائے اور ایسے درندہ صفت عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کی جائے.
 

 

کوئٹہ، کلی اسماعیل کے علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی 13 سالہ طیبہ کی لاش سول ہسپتال میں پڑی ہے۔ قصورمیں زینب قتل کے بعد اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے. اس سے پہلے مردان میں 4 سالہ اسماء کو بھی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ (تصویر: کوئٹہ نیوز)

13 سالہ طیبہ کی لاش کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل سے برآمد ہوئی جسے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ طیبہ کی لاش پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالی کی جائے گی۔ واقعہ پر سماجی اور سیاسی حلقوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر شیخ جعفر مندوخیل نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تاکہ دوسروں کے عبرت ہو۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے واقعات میں ملوث عناصر کیلئے ازسرنو قانون سازی کی جائےاور اس قسم کے جرم کیلئے سخت سے سخت سزا مختص کیا جائے۔ ایسے لوگ کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

 

 

قصور میں 7 سالہ زینب کی زیادتی اور قتل کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دوسرا واقعہ مردان میں پیش آیا جس میں بھی ملزم نے 4 سالہ معصوم اسماء کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا گیا جبکہ تیسرا واقعہ آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آیا۔ گذشتہ واقعات کی طرح اس میں بھی ایک معصوم بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں