Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

سینیٹ انتخاب، بیشتر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے درخواستوں کے مسترد ہونے کا امکان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:دین محمد وطن پال سے

الیکشن کمیشن بلوچستان کو سینیٹ انتخابات کیلئے وصول کئے گئے 152 درخواستوں میں سے مجموعی طور پر 28 درخواستیں جمع کئے گئے ۔بلوچستان میں رواں سال کے 3 مارچ کو کل 11 نشستوں کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔ جن میں 7 جنرل نشستیں، 4 خواتین اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب کیا جائے گا۔ 11 نشستوں کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 28 درخواستیں جمع کی جاچکی ہے۔ جمع کئے گئے درخواستوں میں جنرل نشستوں کیلئے 15، ٹیکنوکریٹ کیلئے 7 جبکہ خواتین کی نشستوں کیلئے 6 درخواستیں الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہے۔ درخواستیں جمع کرنیوالے امیدواروں میں مسلم لیگ (ن)کے علاوہ کسی نے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کیا۔

 

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ (تصویر: سینیٹ ویب سائٹ)

 

صوبائی الیکشن کمشنر محمد نعیم مجید جعفر نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بی این پی مینگل، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے بغیر درخواستیں جمع کی ہے۔ پارٹی ٹکٹ جمع نہ کرنے کی صورت میں موصول درخواستیں مسترد ہونے کا امکان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ موصول شدہ درخواستوں میں صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے درخواستوں کے ہمراہ پارٹی ٹکٹ جمع کی ہے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر سے 2 فروری سے 8 تک فروری درخواستیں جمع کی گئی ہے۔ دفتر سے کل 152 درخواستیں حاصل کئے گئے ہیں۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال 12 فروری تک کی جائے گی۔

 

تین مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والوں امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کا معیاد ختم ہوچکا ہے۔ چاروں صوبوں میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کردی ہیں۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ابھی تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے۔ سینیٹ انتخابات میں صوبائی اسمبلیاں صوبوں کے امیدواروں کو جبکہ قومی اسمبلی وفاقی دارالحکومت اور فاٹا کے امیدواروں کوووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

 

کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں اراکین اسمبلی شریک ہیں۔ (تصویر: ریڈیو پاکستان)

 

سینیٹ میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں کی تعداد برابر ہوتی ہے۔ جن میں سے آدھے اراکین ہر تین سال بعد ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں جس پر الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات منعقد کراتی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے اراکین اس بار 11نشستوں کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سینیٹ میں تمام صوبوں کے جنرل نشستوں کی تعداد 14-14 ہے جبکہ اس کے ساتھ 4 -4 خواتین اور4-4ٹیکنوکریٹ کی نشستیں ہیں۔ اس کے علاوہ 8 ارکین کا انتخاب فاٹا اور کل چار نشستوں کا جن میں دو جنرل، ایک خاتون اور ایک ٹیکنوکریٹ نشستیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہوں گی۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Türkiye’nin En Güvenilir Şans Oyunları Sitesi Bets10 Giriş”

Günün On The Internet Maçları Online Yayınları Izleyin Canlı Spor Bahisleri 1xbet ᐉ 1xbet ComContentRulet Nasıl Oynanır – Rulet...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں