کاروبار بلوچستان میں47 طرزکے ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں...

بلوچستان میں47 طرزکے ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں ،ادائیگی کا نظام بھی انتہائی پیچیدہ ہے ، چیمبر آف کامرس

-

- Advertisment -

کوئٹہ: سید کلیم اللہ شاہ سے
چیف کمشنر ا ن لینڈ ریونیو بلوچستان ڈاکٹر اشفاق احمد تنیو نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمیشہ قانونی طریقہ سے تجارت کرنے والوں کو ترجیح دی ہے،تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے منیجرمحمدرضا اور قائم مقام صوبائی چیف شکور احمد نے کہاہے کہ وفاقیبجٹ برائے سال 19-2018ء کے سلسلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی تجاویز اور آراء کو نہ صرف ترجیح دی جائے گی بلکہ انہیں بجٹ تجاویز میں شامل کرکے وفاقی حکومت کو بھجوایاجائے گا۔

 

کوئٹہ، ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں سمیڈ ا کی جانب سے وفاقی بجٹ برائے سال19-2018ء کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی سیشن سے سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی خطاب کررہے ہیں، جبکہ اس موقع پر چیف کمشنر ا ن لینڈ ریونیو بلوچستان ڈاکٹر اشفاق احمد تنیواور سمیڈا کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں سمیڈ ا کی جانب سے وفاقی بجٹ برائے سال2018-19ء کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی سیشن کے موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے کیا۔ اس سے قبل چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن انچیف حاجی غلام فاروق ، صدر عبدالصمد اور سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی ،فائونڈر ممبر حاجی نیاز محمد نانوجی ،وومن چیمبرآ ف کامرس کی صدر عظمی ٰخالد ،جمعہ خان بادیزئی ،موسیٰ خان کاکڑ ،حاجی جانان خان اچکزئی ،حاجیاختر کاکڑ، بدرالدین کاکڑ، امجد صدیقی ایڈووکیٹ ودیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا مشاورتی سیشن کے موقع پر ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کیجانب سے 16نکات پر مشتمل بجٹ تجاویز سمیڈا اور ریجنل ٹیکس آفس حکام کےحوالے کی گئی اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خان، صدر عبدالصمد اور سینئر نائب صدر چیمبرآف کامرس محمد ایوب خلجی کاکہناتھاکہ ویسے تو ہر سال ایوان صنعت وتجارت کی جانب سے تجاویز مرتبکرکے سمیڈا ،ٹی ڈیپ ،ایف بی آر اور دیگر کو بھجوائی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی تجاویز کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی اور نہ ہی انہیں بجٹ سازی میں شامل کیاجاتاہے۔

 

کوئٹہ، ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں سمیڈ ا کی جانب سے وفاقی بجٹ برائے سال19-2018ء کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی سیشن میں اراکین چیمبر آف کامرس بلوچستان اور سمیڈا کے نمائندے شریک ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

انہوں نےکہاکہ بلوچستان کی صورتحال ملک کے دیگر صوبوں سے یکسر مختلف ہے یہاں کےلوگ بارڈر ٹریڈ پر زیادہ انحصار کرتے ہیں لیکن ہمسایہ ممالک کے ساتھ انہیں کاروبار کیلئے رقوم کی ٹرانسفر کے سلسلے مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہےای فارم ہو یا پھر ڈالرز منگوانے کا معاملہ میں یہاں کی مقامی امپورٹرزاور ایکسپورٹرز کو مشکلات درپیش ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں تجارتی حوالے سے کم ترقی یافتہ علاقوں کو جب تک ٹیکسز اور دیگر میں خصوصی ریلیف نہیں دی جاتی اس وقت تک ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن نہیں ہوگا جس کے باعث ہمارا تجارتی خسارہ برقراررہے گا بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوگا انہوں نےکہاکہ ماضی میں ایف بی آر کی جانب سے بلوچستان کیلئے (وی ٹی سی ایس )فکس ریٹ ٹیکس کی سکیم تھی جس سے ختم کردیاگیاہے اس سے دوبارہ شروع کیاجاناچاہیے بلکہ یہاں تربیت یافتہ مزدوروں کے مسئلے پر توجہ دی جانی چاہیے انہوں نے کہاکہ کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی ،بجلی کی ضروریاتفوری کرنے ،خصوصی اکنامکم زونز بنانے ،ملک میں بجلی کیلئے لگائے جانےوالے پاور پلانٹس میں بلوچستان کے 30سے40فیصد تک کوئلے کو استعمال کرنے،لینڈ روٹ امپورٹ اور ایکسپورٹ پر ٹیکسز میں خصوصی رعایت دینے سمیت ہمارےدیگر تجاویز پر عملدرآمد کیاجاناچاہیے ۔

 

کوئٹہ، ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں سمیڈ ا کی جانب سے وفاقی بجٹ برائے سال19-2018ء کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی سیشن میں اراکین چیمبر آف کامرس بلوچستان اور سمیڈا کے نمائندے شریک ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

انہوں نے کہاکہ یہاں ناصرف 47طرزکے ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں بلکہ ان کی ادائیگی کا نظام بھی انتہائی پیچیدہ ہے جس پر غور کیاجاناچاہیے جبکہ دیگر ممبران نے بھی ٹیکسز اوردیگر کے حوالے سے نہ صرف اپنے مشکلات کا ذکر کیا بلکہ شکوہ کیا کہبلوچستان کے ساتھ ناروا رویہ رویہ روا رکھنا ملک اور صوبے کی مفاد میںنہیں یہاں کی صورتحال ملک کی دیگر اکائیوں کے مقابلے میں یکسرمختلف ہےلیکن اس جانب کوئی توجہ مبذول نہیں کرائی جاتی اور نہ ہی یہاں کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،ٹیکسٹارگٹ ملک کے دیگر صوبوں کے ساتھ دیاجاتاہے جبکہ سہولیات کی فراہمی کےحوالے سے اقدامات نہیں کئے جاتے ۔اس سے قبل سمیڈا کی جانب سے بجٹ کےحوالے سے مشاورتی سیشن کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی جس میں ملٹی پل ٹیکسزاور ان کے ریٹس کے زیادہ ہونے سمیت دیگر مسائل کی جانب نشاندہی کی گئی اور چیمبرآف کامرس سمیت دیگر ایسوسی ایشنز سے آرا طلب کی گئی اس موقع پرسمیڈا کے منیجر محمد رضا اور قائم مقام صوبائی چیف شکور احمد کاکہناتھاکہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کی رائے ہمارے لئے قابل قدر ہے ہمان کی تمام تجاویز پر نہ صرف غور کرتے ہیں بلکہ انہیں ملک اور بینالاقوامی تناظر میں پرکنے کے بعد حکومت کو بھی پیش کرتے ہیں ہمارے اس طرحکے سیشنز کا مقصد ہی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی بجٹ سازی سے متعلقآراء کو جاننا ہوتاہے اور انہیں بجٹ سازی کے عمل میں شامل کرناہوتاہے۔

 

کوئٹہ، ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں سمیڈ ا کی جانب سے وفاقی بجٹ برائے سال19-2018ء کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی سیشن کے اختتام پر سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی چیف کمشنر ا ن لینڈ ریونیو بلوچستان ڈاکٹر اشفاق احمد تنیو کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر سمیڈا کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

انہوں نے کہاکہ چیمبرآف کامرس کی جانب سے دئیے گئے 16تجاویز پر سنجیدگی سے نہ صرف غور کیاجائے گا بلکہ انہیں بجٹ کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو بھی پیش کیاجائے گایہاں کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے مشکلات اورمسائل حقیقت پر مبنی ہے بلکہ ان کی جانب سے انتہائی اہم تجاویز دئیے گئےہیں جو خوش آئند ہے جبکہ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کاکہناتھاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ یہاں کے لوگ ٹیکس نہیں دیتے بلکہ معاشرے کا ہرفرد کوئینہ کوئی ٹیکس ضرور دیتاہے ٹیکس نظام کو سہل بنانے کیلئے ہماری کوششیںجاری ہے بلکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں انہو ں نےکہاکہ بلوچستان کی تاجر برادری کی جانب سے دی جانے والی تجاویز انتہائیاہمیت کی حامل ہے یہاں مختلف مدات میں ٹیکسز چھوٹ دی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید اقدامات کی بھی ضرورت ہے ہم یہاں کی صنعت وتجارت سےوابستہ افراد کی ہر ممکن آواز کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کیلئےکرداراداکرینگے انہوں نے کہاکہ اکنامک زونز اور دیگر میں بھی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جو صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔مشاورتی سیشن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نےبڑی تعداد میں شرکت کی سیشن کے آخری میں ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے مہمانوں کو یاد گاری شیلڈز پیش کی گئی ۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں