کوئٹہ (نمائندہ انڈکس)حج منیجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان (بلوچستان ) کے عہدیداروں حاجی عبدالولی خان خلجی اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 2012ء میں نیو ان ورلڈ کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم 21اپریل 2017ء کے تحت برابر کوٹہ دیا جائے۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ فیصلوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بناکر اس فیصلے کو ٹال مٹول کا شکار بنانے والی سازشوں اور سرگرمیوں کو روک دیئے جائیں۔ پاکستان بھر میں حج کے لیے قام اور رجسٹرڈ تمام کمپنیاں یکساں حقدار ہیں کہ وہ حج کوٹہ حاصل کرکے عازمین حج کی خدمت کرسکیں۔
حج منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ نیو ان ورلڈ تمام حج کمپنیاں سپریم کورٹ سے پر امید ہے کہ عدالتی فیصلے پر ہر صورت میں عمل در آمد کیا جائے گا ۔