ملٹی میڈیا عام لوگوں کی معلومات رسائی سے بدعنوانی کا خاتمہ...

عام لوگوں کی معلومات رسائی سے بدعنوانی کا خاتمہ اور جمہوریت مستحکم ہوگی۔ محمد یونس بلوچ

-

- Advertisment -

کوئٹہ: خبرنامہ
صوبائی قانون برائے آزادی معلومات پر بہتر عملدرآمد کیلئے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان کے دو اضلاع میں خود مختاری بذریعہ معلومات کے حوالے سے میڈیا، لوکل گورنمنٹ اور سول سوسائٹی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں منعقد کی گئی۔

 

کوئٹہ، ڈی آر ایس کے زیر اہتمام پریس کلب میں آزادی معلومات سے متعلق منصوبے کے افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہیں۔(تصویر: زما فوٹوز/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ کے ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ، سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار، سید منور احمد شاہ، ایوب اچکزئی، عبدالمنان سلیمانخیل، نجم مینگل اور دیگر کا کہنا تھا کہ قانون برائے آزادی معلومات کو پوری دنیا میں عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرز حکومت کیلئے بنیادی قانون تسلیم کیا جاچکا ہے اور دنیا کے 177ممالک میں ان قانون پر کامیابی سے عملدرآمد ہورہا ہے۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب، خیبر پشتونخوا اور صوبہ سندھ میں اس حوالے سے موثر قانون سازی ہوچکی ہے اور ان تینو صوبوں میں مذکورہ قانون پر عملدرآمد کی صورتحال بھی بلوچستان کی بہ نسبت بہتر ہے۔

 

کوئٹہ، ڈی آر ایس کے زیر اہتمام پریس کلب میں آزادی معلومات سے متعلق منصوبے کے افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہیں۔(تصویر: زما فوٹوز/کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

مذکورہ قانون پر عملدرآمد کرنے سے صوبے میں شفافیت کو فروغ ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ اچھی طرز حکمرانی اور عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ بہتر ہوسکے گا۔ اور اس طرح ہمارے صوبے میں جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے متعلقہ محکموں میں ضلعی انفارمیشن آفیسرز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً کھلی کچہریوں اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جس کے ذریعے عوام اپنے مسائل متعلقہ افسران تک باآسانی پہنچا سکیں گے۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں