ملٹی میڈیا کم عمر کی شادیوں کی وجہ سے کئی معاشرتی...

کم عمر کی شادیوں کی وجہ سے کئی معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں، معصومہ حیات

-

- Advertisment -

کوئٹہ؛ خبرنامہ
تحفظ اطفال ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہونی چاہیے۔ جو خیالات اور جذبات ہم اپنے گھر کے بچوں کے بارے میں رکھتے ہیں دوسروں کے بچوں کا بھی اس طرح خیال رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی بنیادری ذمہ داری بنتی ہے۔ کیوں کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور یونیسیف کے تعاون سے منعودہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 

رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کی کم عمری میں شادی بہت بڑا معاشرتی مسئلہ ہے۔ شادی کیلئے بلوغت کے ساتھ ساتھ ذہنی پختگی کا ہونا اشد ضروری ہے۔ کم عمر کی شادیوں کی وجہ سوے کئی معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں۔ جن کا تدارک کرنا ہوگا۔

 

کوئٹہ کے علاقے بوستان میں ایک معصوم بچہ ریوڑ لیکر جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجوکیشن سپیشلٹ پلوشہ جلالزئی نے کہا کہ بلوچستان میں جو بچے سکولوں سے باہر ہے وہ غربت کے باعث کم عمری میں مختلف ادارو اور شعبہ ہائے زندگی میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔ وہاں پر ان کو ذہنی و جسمانی تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کہ وجہ سے والدین اپنے بچوں کی نگہداشت سے قاصر رہتے ہیں۔ کیوں کہ ان کو محنت مزدوری سے فرصت نہیں ملتی۔

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیسیف کی نمائندہ فیڈریکا نے کہا کہ حکومت پاکستان نے 1990ء میں تحفظ اطفال معاہدہ پر اقوام متحدہ کے ساتھ دستخظ کئے اور بلودچستان واحد صوبہ ہے جس نے 2016ء میںتحفظ اطفال بل منظور کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بل پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں عوامی نمائندے اور متعلقہ ادارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 35 معاشرے کے ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ سیمینار سے ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود مسرت جبیں، او پی ایم نمائندہ سارہ گورننس ایڈوائزر فصیح مہتا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں